خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 374
374 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2011ء خطبات مسرور جلد نهم نعرے لگانے کا جو مرکزی نظام ہے اُس کے تحت ہی نعرہ لگنا چاہئے۔انہی کی ذمہ داری ہے ، انہی میں رہنے دیں لیکن جب نعرہ لگائیں تو پھر نعرے کا جواب بڑے پر جوش طریقے سے ہونا چاہئے۔پھر یہ نہیں کہ آواز ہی نہ نکلے۔تمام تقریریں جلسہ گاہ میں بیٹھ کر سنیں۔اس دوران میں باہر جانا، ادھر اُدھر جانا، پھرنا، یہ پہلے بھی میں کہہ چکا ہوں ، کہ مناسب نہیں ہے۔جس مقصد کے لئے آئے ہیں اُس مقصد کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔ہر تقریر کوئی نہ کوئی ایسا پہلور کھتی ہے جو آپ کے فائدے کے لئے ہے ، جو آپ کے لئے نیا ہے۔صفائی کا خاص خیال رکھیں، اپنے گند بھی ادھر اُدھر نہ پھینکیں بلکہ اگر کہیں کاغذ یا ڈسپوزیبل (Disposable) گلاس، پلیٹیں یا کوئی چیزیں پڑی ہوئی دیکھیں تو اس کو بھی فوری طور پر ڈسٹ بن میں ڈال دیں۔اسی طرح غسل خانوں کی صفائی کا کام ہے، اس کا بھی خاص اہتمام کریں۔کار کن تو یہ صفائی کرتے ہی ہیں اور جو اس ڈیوٹی پر متعین ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بے لوث ہو کر ، مرد ہوں، عور تیں ہوں، وہ اپنا یہ کام کر رہی ہیں۔لیکن مہمان بھی اس بات کا خیال رکھیں کہ غسل خانوں میں، ٹوائلٹس میں خاص صفائی ہونی چاہئے۔خاص طور پر کیچڑ والے پاؤں لے کر جب جاتے ہیں تو پھر اس کی صفائی بھی کریں۔گو بارش رک گئی ہے لیکن پتہ کوئی نہیں، لیکن اُس کے باوجود بھی زمین نرم ہے اور زمین کی نرمی کی وجہ سے پاؤں پر مٹی بھی لگ جاتی ہے ، اس لئے صفائی کا بہت خیال رکھیں، غسل خانوں میں گند نہیں ہونا چاہئے۔پھر جلسہ گاہ کے اندرمار کی میں داخل ہو کر ایک بات کا خاص طور پر خیال رکھیں کہ جو پہلے آنے والے ہیں اُن کو اگر کوئی جائز عذر نہیں ہے تو آگے آکر بیٹھیں تا کہ پیچھے سے آنے والے پھر آرام سے بیٹھ سکیں۔اسی طرح جو بعد میں آنے والے ہیں اُن کو جہاں جگہ ملتی ہے وہ بیٹھ جائیں اور ایک دوسرے پر سے پھلانگ کر نہ جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک مجلس میں اسی طرح پھلانگ کر جانے والے ایک شخص پر آپ بڑے ناراض ہوئے اور مجلس سے اُٹھ کر چلے گئے اور حضرت خلیفہ اول کو فرمایا کہ ان کو نصیحت کرو۔اور پھر انہوں نے بڑے سخت الفاظ میں نصیحت فرمائی تھی۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ جلد نمبر 11 صفحہ 329 غیر مطبوعہ) پس جس کو جہاں جگہ ملتی ہے ، وہ بیٹھے۔پہلے آنے والے آگے آئیں۔بعد میں آنے والے جہاں جہاں اُن کو جگہ مل رہی ہے بیٹھتے چلے جائیں۔لیکن بہر حال ہر ایک کو یہ خیال رکھنا چاہئے کہ بعد میں بھی لوگ آنے والے ہیں اس لئے کہیں بھی خالی جگہ نہ ہو۔جس جس طرح آتے جائیں خالی جگہ کو پر کرتے چلے جائیں۔آخر میں پھر دوبارہ میں آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ان دنوں میں خاص طور پر اس ماحول کو اپنی دعاؤں سے معطر رکھیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل 12 اگست تا 18 اگست 2011ء جلد 18 شماره 32 صفحہ 5 تا 8)