خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 339 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 339

خطبات مسرور جلد نهم 339 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جولائی 2011ء بہر حال سفر کا بتا رہا تھا تو وہاں مختصر قیام کے دوران بعض عربی بولنے والے نو مبائعین اور جماعت کے قریب آئے ہوؤں سے بھی ملاقات ہوئی۔ایک دوست جو جماعت کے قریب تھے انہوں نے بیعت بھی کی۔جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ نے ایک ہوا چلائی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے دلوں میں عجیب تسکین کے سامان پید ا فرمارہا ہے اور احمدیت کی سچائی اُن پر واضح کر رہا ہے۔ہمارا بھی فرض ہے کہ ان فضلوں سے حصہ لینے کے لئے اپنی طرف سے بھی مکمل کو شش کریں کہ یہ لوگ جتنی جلد ہو سکے زیادہ سے زیادہ حقیقی اسلام کے قریب آئیں۔یہ نئے لوگ جو آرہے ہیں اُن کی جذباتی کیفیت الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔بہر حال ان دو ملکوں کا میں نے مختصر ذکر کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر طرف ایسی ہوا چلی ہوئی ہے اور اُس کے فضل کے دروازے اس طرح کھل رہے ہیں کہ مختصر قیام میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے نظارے نظر آتے ہیں۔اور پھر نئے شامل ہونے والے ایک نئے جذبے اور جوش سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو آگے پہنچانے کا اعلان کرتے ہیں۔اور یہ انقلاب لمحوں میں ان میں پیدا ہو تا نظر آرہا ہے۔آتے ہیں، ملتے ہیں ، بات کرتے ہیں اور بیٹھے بیٹھے ایک عجیب کیفیت اُن پر طاری ہو جاتی ہے اور ایک نئے جذبے اور جوش سے وہاں سے اُٹھ کے جاتے ہیں۔پس یہ خاص فضل اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تائید و نصرت کا ایک نظارہ ہے اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس الہام کے نئے نئے پہلو واضح ہوتے ہیں کہ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِيَ إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ (براہین احمدیہ حصہ سوم روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 267 حاشیه در حاشیہ نمبر 1) یعنی میں تیری مدد ایسے لوگوں کے ذریعے کروں گا جن کو ہم آسمان سے وحی کریں گے۔اور حقیقت یہی ہے کہ ان میں سے اکثریت وہ ہے جن میں خدا تعالیٰ نے حق کی تلاش کا جوش پیدا کیا۔پھر اُن کا جماعت سے کسی ذریعہ سے رابطہ ہوا اور احمدیت اور حقیقی اسلام کی خوبصورت تعلیم نے اُن کے دلوں میں گھر کر لیا۔اب مولوی چاہے جتنا بھی زور لگالیں جن دلوں کو اللہ تعالیٰ پاک کر کے مائل کر رہا ہے وہ اُن کے دنیاوی لالچوں اور خوفوں سے ڈر کر اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی صداقت اور ایمان میں مضبوطی کو چھوڑنے والے اور کمزوری دکھانے والے نہیں ہو سکتے۔گزشتہ دنوں میں کیمرون کی ایک رپورٹ میں دیکھ رہا تھا جو نائیجیریا کے سپر د ہے ،وہاں ہمارے مبلغ انچارج کہتے ہیں کہ کیمرون کے انگریزی بولنے والے علاقوں کے بعد اب فرنچ بولنے والے علاقوں میں بھی بڑی تیزی سے جماعت ترقی کر رہی ہے، جس کی وجہ سے جماعت احمدیہ کے جو مخالف مقامی مولوی ہیں اور بعض دفعہ وہاں تبلیغی جماعت کے یا دوسرے پاکستانی مولوی بھی پہنچ جاتے ہیں، اُن کی حسد کی آگ بڑھ رہی ہے۔چنانچہ لکھتے ہیں کہ پاکستانی تبلیغی جماعت کا ایک گروپ بعض لوکل ملاؤں کے ساتھ مل کے 29 مئی کو ( یہ جو گزشتہ 29 مئی گزری ہے ہماری جماعت مامفے (Mamfe) کی مسجد بیت الہدیٰ میں آئے اور اُن لوگوں نے جماعت کے خلاف زبان درازی کی اور احباب جماعت کو جو چند وہاں بیٹھے ہوئے تھے ورغلانے کی کوشش بھی کی۔اس پر احباب نے انہیں کہا کہ اگر یہاں، نماز پڑھنے آئے ہو تو پڑھو ورنہ یہاں سے چلے جاؤ ہم تمہاری بکواس نہیں سن سکتے۔جس پر یہ لوگ