خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 297 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 297

خطبات مسرور جلد نهم 24 24 297 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جون 2011ء خطبہ جمعہ فرموده 17 جون 2011ء بمطابق 17 احسان 1390 ہجری شمسی بمقام گراس گیراؤ (جرمنی) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا ہم احمدیوں پر یہ احسانِ عظیم ہے کہ اُس نے ہمیں اس زمانے کے امام کو ماننے کی توفیق عطا فرمائی۔ایک احمدی غور کرے تو اس احسان پر تمام زندگی بھی خدا تعالیٰ کا شکر ادا کر تا رہے تو پھر بھی ادا نہیں کر سکتا۔کہتے ہیں اس وقت دنیا میں مسلمان دو ارب کے قریب ہیں۔سب کے سامنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشگوئی اور حکم ہے کہ چودھویں صدی میں مسیح و مہدی کا ظہور ہو گا۔ایک اند ھیرے زمانے کے بعد پھر اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا دور شروع ہو گا۔اس لئے جب وہ ظہور ہو ، وہ نشانیاں پوری ہوں اور سب سے بڑھ کر یہ نشانی کہ چاند اور سورج گرہن رمضان کے مہینے میں مقررہ تاریخوں پر ہو تو یہ ایک ایسی نشانی ہے کہ جب سے کہ زمین و آسمان بنے ہیں یہ نشانی کبھی واقع نہیں ہوئی، تو اس خدا کے فرستادے اور میرے عاشق صادق کو مان لینا۔یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔پھر قرآنِ کریم نے وَ اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعه: 4) کہ کر مزید اس طرف توجہ پھیر دی اور جس کی وضاحت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہہ کر فرما دی کہ غیر عرب لوگوں میں سے اُس کو تلاش کرنا۔(صحیح بخاری کتاب التفسير سورة الجمعة باب و آخرین منھم۔۔۔حدیث نمبر 4897) اور آپ نے فرمایا کہ برف کے سلوں پر بھی گھٹنوں کے بل چل کر جانا پڑے تو جانا اور اُسے میر اسلام پہنچانا۔(ابن ماجہ کتاب الفتن باب خروج المھدی حدیث 4084) پھر مسلمانوں کو خدا تعالیٰ نے ہمیشہ ہدایت پر رہنے اور ہدایت قبول کرنے کی دعائیں بھی سکھائیں لیکن اس کے باوجود اس وقت تک پانچ سات فیصد لوگوں کو ہی زمانے کے امام کو پہچاننے کی توفیق ملی۔باوجود اس کے کہ مسلمان اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا اپنی نمازوں میں کئی بار پڑھتے ہیں۔اور باوجو د اس کے کہ جیسا کہ میں نے ابھی کہا کہ قرآنِ کریم کی پیشگوئیاں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیاں اور ارشادات سامنے ہیں، مسلمانوں کی اکثریت اس امام کو جو زمانے کا امام ہے ، ماننے سے انکاری ہے۔اور نہ صرف ماننے سے انکاری ہے بلکہ تکذیب پر شدت سے زور دے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ سعید فطرت غیر م مسلموں