خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 222 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 222

222 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 اپریل 2011ء خطبات مسرور جلد نهم پیدا ہو چکی ہے۔ربوہ میں ابتدائی طور پر اُس وقت صرف ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب ہوتے تھے اور ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کے بیٹے ڈاکٹر محمد احمد صاحب ہوتے تھے۔اور جو لیبارٹری تھی وہ ساری لطف الرحمن صاحب شاکر ہی چلایا کرتے تھے۔اور اس کے علاوہ جب بھی ضرورت پڑے، لوگ گھروں میں بلالیا کرتے تھے۔جو بھی طبی سہولت تھی فوری طور پر خوش اخلاقی سے مہیا کیا کرتے تھے۔تو یہ جو ربوہ کے فضل عمر ہسپتال کے ابتدائی کارکنان ہیں اُن میں سے تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے بھی درجات بلند فرمائے۔آپ کی اہلیہ حضرت خان صاحب قاضی محمد رشید خان صاحب کی بیٹی ہیں۔مرحوم موصی تھے۔آجکل جرمنی میں تھے۔ان کے بچے بھی جرمنی میں ہیں اور شاید ربوہ ان کے جنازہ کے لئے لے جائیں گے۔بہر حال ان سب مرحومین کے میں جنازہ غائب ابھی پڑھاؤں گا۔اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے اور آئندہ نسلوں میں بھی سب کا احمدیت اور خلافت سے وفا کا تعلق رہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 20 مئی تا 26 مئی 2011ء جلد 18 شماره 20 صفحہ 5 تا 9)