خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 167 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 167

167 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم اپریل 2011ء خطبات مسرور جلد نهم تھے۔ان کے ایک بیٹے محمد احسن سعید صاحب مربی سلسلہ ہیں۔جامعہ احمد یہ جرمنی میں بطور استاد کام کر رہے ہیں۔یہ جانے لگے تھے تو اُن کی والدہ نے کہا کہ وقف کا تقاضا یہی ہے کہ تم یہاں نہ آؤ اور اپنے فرائض انجام دو تو دوسرا جنازہ ان کا ہے جو ادا ہو گا۔تیسرا جنازہ نعیمہ بیگم صاحبہ کا ہے۔اوہائیو امریکہ میں ان کی وفات ہوئی ہے۔ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے معالج خاص تھے اُن کی بیٹی تھیں اور خلافت ثانیہ سے لے کر اب تک خلافت سے ان کا بڑا تعلق تھا اور ذاتی تعلق تھا اور بڑا اخلاص و وفا تھا۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے کہنے پر انہوں نے ایم اے ہسٹری کیا ہے۔جامعہ نصرت میں کچھ عرصہ پڑھایا۔پھر آج کل اپنے بیٹے کے پاس امریکہ میں مقیم تھیں۔وہاں بھی یہ لجنہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی تھیں۔اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔اگلا ایک اور جنازہ نعیم احمد وسیم صاحب کا ہے جو 6 مارچ کو امریکہ میں وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔یہ حضرت حاجی محمد دین صاحب تہالوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیٹے تھے جو قادیان میں“ دعاؤں کی مشین ” کے نام سے معروف تھے۔نہایت مخلص، متوکل اور فدائی خادم سلسلہ تھے اور سب جماعتی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث ، حضرت مرزا ناصر احمد خلافت سے پہلے جب خلافت ثانیہ میں حفاظت مرکز کی نگرانی کا کام ان کے سپرد تھا تو اس وقت یہ اُن کے ساتھ بھی کام کرتے رہے ہیں۔ربوہ کی سنگ بنیاد کی تقریب میں بھی یہ شامل ہوئے تھے۔اُس کے بعد یہ امریکہ چلے گئے۔وہاں امریکہ میں بھی انصار اللہ کے قائد مال کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔چند مہینے پہلے ان کو دل کا حملہ ہوا تھا اور کافی حالت خراب ہو گئی تھی۔اُس وقت بھی مسجد کے لئے انصار اللہ کی کوشش تھی اور چندہ اکٹھا کر رہے تھے تو ہوش میں آتے ہی جو پہلا سوال کیا وہ یہی تھا کہ مسجد کے چندے کا حساب کتاب ٹھیک کر لیا گیا ہے کہ نہیں ؟ یا فلاں فلاں بل کی ادائیگی ہوئی تھی وہ کر دی ہے کہ نہیں کر دی۔اللہ تعالیٰ ان سب مرحومین کے درجات بلند فرمائے ، اور ان کی نیکیاں ان کی نسلوں میں جاری رکھے۔نماز جمعہ کے بعد ان کی نماز جنازہ ہو گی۔الفضل انٹر نیشنل 22 اپریل تا 28 اپریل 2011ء جلد 18 شمارہ 16 صفحہ 5 تا 9)