خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 133
133 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مارچ 2011ء خطبات مسرور جلد نهم خوراک وغیرہ بھی مہیا کر رہے ہیں۔لیکن ان رابطوں کو اب مستقل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کو اسلام کی خوبصورت تعلیم کا پتا چلے۔جاپان کو اپنے روایتی شنٹو مذہب پر فخر ہے۔اسی پر ان کی توجہ رہتی ہے۔یا ان میں بدھسٹ ہیں بلکہ ان کی تحقیق کرنے والے بعض تو یہ کہتے ہیں کہ ان کے دونوں مذہب ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔شادی بیاہ کے لئے شنو مذہب کی روایات پر عمل کرتے ہیں اور اُس کے مطابق رسوم ہوتی ہیں اور موت فوت پر بدھ مت کے مطابق رسوم ادا کی جاتی ہیں۔میرے ایک جاپانی دوست ہیں ، جماعت سے اچھا تعلق رکھنے والے ہیں، بڑے سرکاری عہدیدار تو نہیں لیکن بہر حال اچھے بڑے اثر ورسوخ والے آدمی ہیں اور وزراء وغیرہ تک اُن کی پہنچ ہے۔وہ ایک دن باتوں میں کہنے لگے کہ ہمارا جو شنٹو مذہب ہے، اس کی وجہ سے جاپانی اسلام کی طرف توجہ نہیں دے سکتے۔تو میں نے اُس وقت اُن کو یہی کہا تھا کہ گو اس میں اخلاق کے لحاظ سے بہت اچھی خصوصیات ہیں لیکن ایک دن بہر حال ان کو اسلام کی طرف آنا پڑے گا۔جہاں تک ان کے بنیادی اخلاق کا سوال ہے جیسا کہ میں نے کہا، شنو تعلیم جو ہے بعض بڑے اچھے اخلاق کی تعلیم دیتی ہے بلکہ لگتا ہے کہ اسلام کے اعلیٰ اخلاق کو انہوں نے اپنایا ہوا ہے۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جاپان میں تبلیغ اسلام کی خواہش کا اظہار فرمایا۔اور ایک مجلس میں آپ نے فرمایا کہ: ” مجھے معلوم ہوا ہے کہ جاپانیوں کو اسلام کی طرف توجہ ہوئی ہے اس لئے کوئی ایسی جامع کتاب ہو جس میں اسلام کی حقیقت پورے طور پر درج کر دی جاوے گویا اسلام کی پوری تصویر ہو۔جس طرح پر انسان سرا پا بیان کرتا ہے اور سر سے لے کر پاؤں تک کی تصویر کھینچ دیتا ہے اسی طرح سے اس کتاب میں اسلام کی خوبیاں دکھائی جاویں۔اس کی تعلیم کے سارے پہلوؤں پر بحث ہو اور اس کے ثمرات اور نتائج بھی دکھائے جاویں۔اخلاقی حصہ الگ ہو اور ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے ساتھ اس کا مقابلہ کیا جاوے“۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 372،371 مطبوعہ ربوہ) پھر فرمایا کہ وہ لوگ بالکل بے خبر ہیں کہ اسلام کیا شے ہے؟ فرمایا ”میں دوسری کتابوں پر جو لوگ اسلام پر لکھ کر پیش کریں بھروسہ نہیں کرتا کیونکہ اُن میں خود غلطیاں پڑی ہوئی ہیں “ ( یعنی دوسرے لوگ جو علاوہ احمدیوں کے لکھ رہے ہیں، اُن میں غلطیاں ہیں۔اس لئے بھروسہ نہیں کرتا)۔”ان غلطیوں کو ساتھ رکھ کر اسلام کے مسائل جاپان یا دوسری قوموں کے سامنے پیش کرنا اسلام پر جنسی کرانا ہے۔اسلام وہی ہے جو ہم پیش کرتے ( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 374 مطبوعہ ربوہ) ہیں۔پس ہم پر یہ ذمہ داری ڈال دی کہ ایسی جامع کتاب جاپانی میں لکھی جائے جو تمام چیزوں کو cover کرتی ہو۔میرے خیال میں ابھی تک تو یہ لکھی نہیں گئی، گو کہ جاپانی زبان میں بعض لٹریچر ہے۔بہر حال ہمیں اب اس طرف توجہ بھی کرنی ہو گی۔بلکہ اُس زمانے میں ایک جگہ آپ نے فرمایا کہ ایسی کتاب ہو اور پھر کسی جاپانی کو چاہے