خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 46 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 46

خطبات مسرور جلد ہشتم 46 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2010 نوروں سے چمکتا ہوا ظاہر ہو گا اور شفاعت کا اذن صرف آپ کو دیا جائے گا۔پس ہزاروں ہزار درود و سلام ہوں ہمارے اس پیارے نبی پر جن کے ساتھ جڑنے سے دنیا بھی سنورتی ہے اور عاقبت بھی سنورتی ہے۔ایک روایت میں آتا ہے۔رسول اللہ صلی العلیم نے فرمایا۔جب صبح ہو تو چاہئے کہ تم میں سے ہر کوئی یہ کہے ہم نے صبح کی اور اللہ کی سلطنت نے بھی جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ہم نے اور تمام سلطنت نے اللہ تعالیٰ کے لئے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے صبح کی۔اے اللہ ! میں تجھ سے اس دن کی بھلائی چاہتا ہوں اور اس کی فتح اور مدد کا طلب گار ہوں اور اس کا نور اور برکت اور ہدایت چاہتا ہوں اور اس میں جو شر پوشیدہ ہے اور جو شر اس کے بعد آنے والا ہے اس سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔پھر جب شام ہو تو چاہئے کہ وہ یہی کلمات دوہرائے۔(سنن ابی داؤ د کتاب الادب باب ما یقول اذا اصبح۔حدیث نمبر 5084) پس نور حاصل کرنے کے لئے، اللہ تعالیٰ کی رضا چاہنے کے لئے، اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے اور اس کا بہترین ذریعہ جیسا کہ پہلی حدیث میں بیان ہوا ہے عبادات ہیں، راتوں کی عبادت ہے، دل کا تقویٰ ہے ، دن کی فرض نمازیں ہیں۔ایک روایت میں آنحضرت صلی ایم نے نور کے حصول کے لئے اور آپ صلی لی ایم کے نور سے فیض حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت دلوں میں قائم کرنے کے لئے کہ اس کے بغیر خدا کا نور نہیں ملتا، مومنوں کو یہ نصیحت فرمائی۔سہل بن معاذ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علی کریم نے فرمایا : جس نے سورۃ کہف کی ابتدائی اور آخری آیات کی تلاوت کی وہ اس کے لئے اس کے پاؤں سے سر تک نور بن جائیں گی اور جس نے ساری سورۃ کی تلاوت کی تو وہ اس کے لئے آسمان وزمین کے درمیان نور بن جائے گی۔(مسند احمد بن حنبل جلد 5 صفحہ 374 مند معاذ بن انس حدیث 15711 مطبوعہ بیروت 1998ء) ایک حدیث میں دجال کے فتنے سے بچنے) کے لئے بھی سورۃ کہف کی پہلی دس آیات اور آخری دس آیات پڑھنے کی طرف آنحضرت صلی علی ہم نے توجہ دلائی اور اس کی تلقین فرمائی ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 8 صفحہ 896 ، 890 مسند ابو الدرداء عویمر حدیث نمبر 28090-28066 مطبوعہ بیروت لبنان 1998ء) اور دجال کا فتنہ اللہ تعالیٰ کی توحید کے انکار کا فتنہ ہے۔پس آجکل یہ فتنہ زوروں پر ہے اور اس کے زوروں پر ہونے کی وجہ سے ان آیات کے پڑھنے کی طرف ہمیں بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔دجال نے اپنے دجل سے جو مختلف قسم کے شرک پھیلائے ہوئے ہیں، ان سے بچنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے اقرار اور توحید کے قیام کے لئے عبادات کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔ان آیات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔تب ہم اپنے دلوں میں حقیقی توحید قائم کریں گے تو پھر اس نور سے حصہ لینے والے ہوں گے جو خدا تعالیٰ کا نور ہے۔