خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 76
خطبات مسرور جلد ہشتم 76 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 فروری 2010 کو تین فروری کو شہداد پور میں شہید کر دیا گیا۔اِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان کی وہاں الیکٹرک اور موٹر وائنڈنگ وغیرہ کی ایک دکان تھی۔وہ شام کو بند کر کے واپس آرہے تھے اپنے گاؤں کے قریب پہنچے تو دو موٹر سائیکل والے قریب آئے پہلے ان کو روکا پھر ایک شخص نے راستہ پوچھا اور دوسرے نے ان کے سر پر پستول رکھ کر گولی چلادی اور یہ وہیں موقع پر شہید ہو گئے۔ان کی عمر 53 سال تھی۔جماعت کے بڑے فعال رکن تھے۔سیکر ٹری اصلاح و ارشاد، سیکرٹری دعوت الی اللہ ، زعیم انصار اللہ اور نائب ناظم انصار اللہ ضلع کی حیثیت سے بھی خدمت کرتے رہے۔فعال داعی الی اللہ بھی تھے۔دکان پر بغیر کسی خوف کے باوجود مخالفت کے ایم ٹی اے لگوایا ہوا تھا۔تبلیغ کرتے رہتے تھے۔جماعتی مذاکرے اور سوال وجواب کی مجلسیں بھی ان کے گھر پر ہوتی تھیں۔ایمانی غیرت رکھنے والے بڑے بہادر اور نڈر انسان تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ان کی دو شادیاں تھیں۔ایک اہلیہ اور تین بیٹیاں اور ایک بیٹا کینیڈا میں ہیں اور دوسری شادی سے ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں جو ان کے پاس ہی تھے۔اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی رضا کی جنتوں میں جگہ دے اور درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو بھی صبر اور حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔ان کا حافظ و ناصر ہو۔نماز کے بعد انشاء اللہ ان کی نماز جنازہ غائب بھی ادا کی جائے گی۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 9 مورخہ 26 فروری تا 4 مارچ 2010ء صفحہ 5 تا 8)