خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 680 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 680

خطبات مسرور جلد ہشتم 680 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31دسمبر 2010 اللہ تعالیٰ کے فضل سے اُن کی تعداد سینکڑوں میں ہو گئی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام بھی ہے کہ روس میں ریت کے ذروں کی طرح احمدیت کو پھیلتے دیکھا۔(ماخوذ از تذکره صفحه 691۔چوتھا ایڈیشن۔مطبوعہ ربوہ) اللہ کرے کہ یہ پیغام ان تک تیزی سے پہنچتا چلا جائے اور ہم اپنی زندگیوں میں اس الہام کے پورا ہونے کے بھی نظارے دیکھنے والے ہوں۔ایک اور بات جس کا میں آج اظہار کرنا چاہتا ہوں۔میں نے یہ بات قادیان کے جلسے کے اختتام پر بتانی تھی کہ alislam جو ہماری ویب سائٹ ہے اس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے ایک نیا اضافہ کیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روحانی خزائن کے نام سے جو کتب ہیں اُن سب کو ایک ایسے سرچ انجن (Search Engine) میں ڈالا ہے جس میں اگر آپ نے تلاش کرنا ہے تو آپ کوئی بھی لفظ، مثلاً اللہ کا نام ہے، یسوع مسیح کا نام ہے ، محمد کا نام ہے اس میں ڈالیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں ، ان کتب میں جو روحانی خزائن کی جلدوں میں ہیں جہاں بھی وہ نام استعمال ہوا ہے ، وہ نام اور اقتباس سامنے آجائیں گے۔اور پھر اسے آپ سرچ کر کے جو انٹرنیٹ سے دلچسپی رکھنے والے یا alislam دیکھنے والے ہیں وہ مزید صفحہ بھی دیکھ سکتے ہیں جو اصل کتاب کا صفحہ ہے۔تو یہ ایک بہت بڑی پیش رفت ہے اور یہ بہت مشکل کام تھا۔اللہ کے فضل سے ہمارے نوجوانوں کی ٹیم نے یہ کیا ہے۔جس میں سے دو تو واقفین ٹو لڑکے ہیں، ایک نعمان احمد لاہور کے اور ایک کراچی کے ہیں مبارک احمد۔اس کے علاوہ انڈیا کے لڑکے ہیں۔اس لئے میں قادیان کے جلسہ سالانہ کے آخری دن اعلان کرنا چاہتا تھا کہ اس میں سے تین کے علاوہ جو باقی لڑکے ہیں وہ سارے انڈیا کے ہیں۔فضل الرحمن یہ چنائی کے ہیں۔اسی طرح مقصود احمد بنگلور کے ، شاہد پرویز بنگلور کے ، عبد السلام بنگلور کے اور پھر عائشہ مقصود صاحبہ ہیں بنگلور کی۔پھر الطاف احمد بنگلور کے ہیں اور ریاض احمد مینگلور (Mangalore) اور اسی طرح ایک ہیں خرم نصیر، یہ پاکستان کے ہیں اور کلیم الدین شیخ یہ چنائی کے ہیں۔تو یہ ایک بہت بڑا کام ہے جو انہوں نے کیا ہے۔دیکھنے والے تو اتنا محسوس نہیں کرتے۔ہر کتاب کو پڑھنا، ہر کتاب میں سے ہر لفظ کو تلاش کرنا اور پھر اس کا انڈیکس بنانا، پھر اس انڈیکس کے اقتباسات، پھر اس کے صفحے کا پروگرام بنانا ایک کافی بڑا کام تھا جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان نوجوانوں نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزا دے اور دنیا اس سے فائدہ اٹھانے والی ہو۔معترضین تو آج کل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پر اعتراض کرتے رہتے ہیں لیکن اگر دیکھیں تو یہی ایک خزانہ ہے جو دنیا کی اصلاح کا باعث بن سکتا ہے۔لیکن جن پر اثر نہیں ہو ناوہ لوگ تو قرآنِ کریم کی آیات کا بھی استہزاء اڑاتے تھے ، اُن پر اثر نہیں ہوا۔اللہ تعالیٰ دنیا کو عقل اور سمجھ دے۔