خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 660 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 660

خطبات مسرور جلد ہشتم 660 52 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 دسمبر 2010 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 دسمبر 2010ء بمطابق 24 فتح 1389 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی: وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبُ أَجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا فِي 59991 لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقرة :187) انشاء اللہ تعالیٰ دو دن بعد 26 دسمبر کو قادیان میں جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس جلسے کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔بر صغیر کی تقسیم کے بعد قادیان کے جلسہ سالانہ میں اتنا پھیلاؤ اور وسعت کچھ سال تک نہیں رہی جو 47ء سے پہلے ہوتی تھی لیکن گزشتہ دو دہائیوں سے یہ جلسہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت وسیع ہو چکا ہے۔1991ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کا دورہ ہوا۔کافی تعداد میں لوگ آئے، اُس کے بعد پھر زیادہ تعداد میں لوگوں کا آنا شروع ہو گیا۔پھر 2005ء میں جب میں گیا ہوں اُس وقت بھی بہت بڑی تعداد آئی۔اُس کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے حاضری بڑھ رہی ہے، گو اتنی تو نہیں ہوتی جتنی 2005ء میں تھی لیکن بہر حال اضافہ ہو تا رہتا ہے۔ربوہ پاکستان میں ہونے والے جلسہ ہائے سالانہ گزشتہ چند دنوں سے جلسے کے انتظامات کے بارے میں قادیان سے رپورٹس وغیرہ آ رہی تھیں اُن پورٹس کو دیکھنے سے ربوہ کے جلسوں کا تصور بھی سامنے آگیا۔یہ دن آج سے 27 سال پہلے ربوہ اور پاکستان کے احمدیوں کے لئے عجیب روح پرور ماحول کے دن ہوتے تھے۔جب ربوہ میں ہر طرف جلسے کے انتظامات کے لئے تیاریاں ہو رہی ہوتی تھیں۔ہر طرف ایک شوق، جذبہ اور گہما گہمی نظر آتی تھی۔ربوہ میں جو جماعت کے سکول تھے ان سکولوں میں افسر جلسہ سالانہ کے دفتر کی طرف سے ہر احمدی طالب علم کو ڈیوٹی فارم آتے تھے جو وہ پر کرتا تھا کہ وہ کہاں ڈیوٹی دینا چاہتا ہے۔اگر جلسے کی انتظامیہ کو کسی جگہ لگانے کی اپنی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوتی تھی، تو عموماً بچوں اور نوجوانوں کی اُن کی صوابدید پر ہی ڈیوٹیاں لگائی جاتی تھیں۔ڈیوٹی چاہے اپنی مرضی کی ملے یا جلسے کی انتظامیہ اپنی ضرورت کے مطابق تفویض کرے، نوجوانوں میں خدمت اور ڈیوٹی دینے کا ایک عجیب جذ بہ ہو تا تھا۔ستائیس