خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 628 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 628

خطبات مسرور جلد ہشتم 628 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 103 سمبر 2010 مطلب ہی یہی ہے کہ استقلال سے دعائیں کرتے چلے جانا اور جو ہماری ذمہ داریاں ہیں ان سے کبھی پیچھے نہ ہٹنا۔اللہ تعالیٰ سے یہ دعا بھی کریں کہ وہ ہماری دعاؤں میں، ہماری عبادتوں میں ترقی عطا فرمائے۔ہماری عبادتوں میں اپنی محبت ڈال دے۔جب یہ معیار ہم حاصل کریں گے تو ہم دیکھیں گے کہ مخالفین کی عارضی خوشیاں جلد حسرتوں میں بدل جائیں گی، انشاء اللہ۔یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے جو انشاء اللہ ضرور پورا ہو گا۔آخر میں ایک قرآنی دعا پڑھتا ہوں: رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتُ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (البقرة 251)۔اے ہمارے رب ! ہم پر صبر نازل کر اور ہمارے قدموں کو ثبات قدم بخش اور کافر قوم کے خلاف ہماری مدد کر۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 52 مورخہ 24دسمبر تا 30 دسمبر 2010 صفحه 5 تا 7)