خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 577
خطبات مسرور جلد ہشتم 577 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05 نومبر 2010 انہوں نے عہد کیا تھا اس کو نبھا رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے خوب نبھا رہے ہیں۔اسی طرح پاکستان کی دوسری جماعتیں بھی۔لیکن ان کے ساتھ عملی طور پر بہت بڑا حادثہ ہوا ہے اس لئے یہاں ان کا خاص طور پر ذکر کیا جاتا ہے۔مئی کے واقعہ کے بعد سے مستقل طور پر نوجوان بھی اور صحت مند انصار بھی اپنے وقت جماعت کو دے رہے ہیں اور جو وقت کی قربانی کا عہد کیا تھا اس کو پورا کر رہے ہیں۔اور پھر یہ کہ ایسی جگہوں پر ڈیوٹیاں دینے کے لئے حاضر ہوتے ہیں جہاں ہر وقت جان کا بھی خطرہ ہے۔پاکستان میں تو ویسے ہی ہر پاکستانی کی زندگی خطرے میں ہے۔لیکن ایک احمدی کی زندگی جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اس کو دہر اخطرہ ہے۔ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اور دوسرے احمدی ہونے کی حیثیت سے۔اللہ تعالیٰ جلد ان خطرات کو ہمارے سر پر سے ٹالے اور دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔تحریک جدید کے بارے میں وکالت مال کا بعض ممالک کے بارہ میں یہ تاثر ہے کہ وہ بھر پور کوشش نہیں کرتے۔خاص طور پر وہ جن کے ہاں دوسرے جماعتی پروجیکٹس یا مساجد وغیرہ کے منصوبے شروع ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے جو مساجد وغیرہ کے اپنے منصوبے ہیں اگر انہوں نے تحریک جدید کی طرف زور دیا یا دوسری مرکزی تحریکات کی طرف زور دیا تو یہ منصوبے متاثر ہوں گے۔میں تو سمجھتا ہوں کہ ان ملکوں کی جو انتظامیہ ہے وہ افراد جماعت پر بھی بدظنی کر رہی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ خدا تعالیٰ پر بد ظنی کر رہے ہیں۔یہ ہمیشہ یادرکھیں کہ اگر ان تحریکات کی رقم مرکز میں آتی ہے تو اس مرکزی رقم کا بہت بڑا حصہ افریقہ اور انڈیا وغیرہ اور دوسرے غریب ممالک کے منصوبوں پر خرچ ہوتا ہے۔اگر دوسروں کی، غریب ملکوں کی مدد کے لئے دل کھولیں گے تو اللہ تعالیٰ بھی آپ کے مال میں برکت فرمائے گا اور منصوبوں میں برکت فرمائے گا۔جب آپ کی طرف سے ( پیسے) جائیں گے تو غریب ملکوں کے جو منصوبے ہیں ان پر عملد رآمد ہو گا۔جب ان کی مساجد بنیں گی جو بہت ضروری ہیں تو آپ بھی ان کی دعاؤں سے حصے دار بنیں گے۔اگر تو خدا تعالیٰ کی خاطر یہ قربانی کر رہے ہیں اور ایک احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اللہ تعالیٰ کی خاطر ہی قربانی کرتا ہے۔اگر کہیں کمی ہوتی ہے، کمزوری ہوتی ہے تو عہدے داران کی طرف سے ہوتی ہے۔اگر وہ بد ظنی نہیں تو کم از کم ایک احمدی کو under estimate کر رہے ہوتے ہیں۔اگر آپ تو کل میں بڑھیں گے تو اللہ تعالیٰ انشاء اللہ تعالیٰ برکت ڈالے گا۔یہ جو ضروریات ہیں یہ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے پوری ہو رہی ہیں اور ہوتی رہیں گی۔ہمیشہ اللہ تعالیٰ ان کو پورا فرما تارہا ہے۔لیکن اگر آپ لوگ حصے دار بن جائیں گے تو ان برکات میں سے آپ کو بھی ثواب مل جائے گا۔آپ بھی ثواب کے حامل ہو جائیں گے اور برکات میں حصے دار بن جائیں گے۔پاکستان کی جماعتوں کی اول دوم سوم کی پوزیشن میں بتا چکا ہوں۔پھر ضلعی سطح پر جو دس اضلاع ہیں ، ان میں سیالکوٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، نارووال، عمرکوٹ ، بہاولنگر،