خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 539 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 539

خطبات مسرور جلد ہشتم 539 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 اکتوبر 2010 کریم کی ان آیتوں کو یاد نہیں کرتے جو خود نبی کریم کی نسبت اللہ جل شانہ فرماتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر تو ایک ذرہ مجھے پر افتراء کر تا تو میں تیری رگِ جان کاٹ دیتا۔پس نبی کریم سے زیادہ تر کون عزیز ہے کہ جو اتنا بڑا افتراء کر کے اب تک بچار ہے۔بلکہ خدائے تعالیٰ کی نعمتوں سے مالا مال بھی ہو۔سو بھائیو! نفسانیت سے باز آؤ اور جو باتیں خدائے تعالیٰ کے علم سے خاص ہیں ان میں حد سے بڑھ کر ضد مت کرو۔اور عادت کے سلسلہ کو توڑ کر اور ایک نئے انسان بن کر تقویٰ کی راہوں میں قدم رکھو۔تا تم پر رحم ہو اور خدا تعالیٰ تمہارے گناہوں کو بخش دیوے۔سوڈرو اور باز آ جاؤ۔کیا تم میں ایک بھی رشید نہیں وَانْ لَمْ تَنْتَهُوا فَسَوْفَ يَأْتِي اللهُ بِنَصْرَةٍ مِّنْ عِنْدِهِ وَيَنْصُرُ عَبْدَهُ وَيُمَزِّقُ اعْدَانَهُ وَلَا تَضُرُّونَهُ شَيْئًا۔(آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 53 تا 55) اگر تم باز نہ آئے تو اللہ اپنی جناب سے مدد دے گا اور اپنے بندے کی مدد کرے گا اور اس کے دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا اور تم اس کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکو گے۔اللہ تعالیٰ دنیا کو عقل دے اور اس پیغام کو سمجھنے والے ہوں اور ہمیں بھی توفیق دے کہ اس پیغام کو دنیا میں پھیلانے والے ہوں اور دنیا کے بچانے کے لئے جس حد تک کوشش کر سکتے ہیں کرنے والے بنیں۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 45 مورخہ 5 نومبر تا 11 نومبر 2010 صفحہ 5 تا8)