خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 530 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 530

خطبات مسرور جلد ہشتم 530 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 اکتوبر 2010 اللہ تعالیٰ نے اگر یہ فرمایا ہے کہ والنشراتِ نَشْرًا اور پیغام کو اچھی طرح نشر کرنے والوں کو بھی شہادت کے طور پر پیش کیا گیا ہے تو یہ پیغام وہ ہے جس کے لئے خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی الم کو مبعوث فرمایا۔اور وہ کامل اور مکمل دین جو تاقیامت قائم رہنے والا ہے اس دین کے احیائے نو کے لئے اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا ہے۔یہ زمانہ کتابیں پھیلانے کا دوسرے ہو پس خدا تعالیٰ نے اس نشر کے اس زمانہ میں جدید طریقے مہیا فرما دیئے ہیں۔آنحضرت صلی الیکم کے صحابہ کے پاس آج کل کے وسائل اور جدید طریقے موجود نہیں تھے۔اس کے باوجود انہوں نے تبلیغ اسلام کا حق ادا کر دیا۔آج کل ہمارے پاس یہ طریقے موجود ہیں اور آنحضرت صلی الیکم کے غلام صادق کے زمانہ میں یہ مقدر تھے۔اللہ تعالیٰ نے اس کی پیشگوئی بھی فرما دی تھی۔یہ آیت جو ہے یہ پیشگوئی ہے جس کا دوسری جگہ اس طرح ذکر ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَإِذَا الصُّحُفُ نُشرت (التکویر : 11) یعنی جب کتابیں پھیلا دی جائیں گی۔پس ایک تو یہ زمانہ کتابیں پھیلانے کا ہے جو مسیح موعود کا زمانہ ہے اور اس وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے روحانی خزائن کا ایک بے بہا سمندر ہمارے لئے چھوڑا ہے اور اس کی اشاعت آپ کے زمانے میں ہوئی۔آپ کے صحابہ نے بھی اس کو پھیلانے میں خوب کردار ادا کیا۔ہم صحابہ کے واقعات پڑھتے ہیں کہ کسی نہ کسی صحابی نے کوئی کتاب شخص کو دی، اس نے پڑھی، اس کے دل پر اثر ہوا اور اس طرح آہستہ آہستہ لوگ احمدیت میں شامل چلے گئے۔اور ایک قربانی کے ساتھ ان لوگوں نے یہ کام کیا جیسا کہ اسلام کے دورِ اول میں صحابہ نے کیا تھا۔اور پھر یہ لوگ، یہ صحابہ جن کی قسم کھائی گئی ہے، جن کو شہادت کے طور پر پیش کیا گیا ہے خدا تعالیٰ کے پسندیدہ بن گئے۔اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ نے بھی آنحضرت صلی الم کے صحابہ والا کر دار ادا کیا۔جس سے یہ لوگ بھی اللہ تعالیٰ کا قرب پانے والے بن گئے۔آج خد اتعالیٰ نے ان کتابوں کو نشر کرنے کے اور اسلام کے مخالفین کے جواب دینے کے پہلے سے بڑھ کر ذرائع مہیا فرما دیئے ہیں جو تیز تر ہیں۔کتا میں پہنچنے میں وقت لگتا تھا اب تو یہاں پیغام نشر ہوا اور وہاں پہنچ گیا۔یہاں کتاب پرنٹ ہوئی اور دوسرے end سے نکال لی گئی۔آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب، قرآنِ کریم اور دوسرا اسلامی لٹریچر انٹرنیٹ کے ذریعہ ، ٹی وی کے ذریعہ نشر ہونے کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے۔جو تیزی میڈیا میں آج کل ہے آج سے چند دہائیاں پہلے ان کا تصور بھی نہیں تھا۔پس یہ مواقع ہیں جو خدا تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمائے ہیں کہ اسلام کی تبلیغ اور دفاع میں ان کو کام میں لاؤ۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ یہ جدید ایجادات اس زمانہ میں ہمارے لئے اس نے مہیا فرمائی ہیں۔ہمارے لئے یہ مہیا کر کے تبلیغ کے کام میں سہولت پیدا فرما دی ہے۔اور