خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 498
498 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 ستمبر 2010 خطبات مسرور جلد ہشتم زیر سایہ اجتماعوں اور جلسوں کا پاکستانی احمدیوں کو ملا ہے۔لیکن اس کے باوجود گزشتہ اٹھائیس سالوں سے مسیح محمدی کے یہ غلام اپنے ایمانوں اور اپنے عہدوں کی حفاظت ہر طرح قربانی کر کے کرتے چلے جارہے ہیں۔اتنے عرصے کی بندش اور مستقل اذیت کوئی معمولی بات نہیں ہے۔لیکن صبر و استقامت کے یہ پیکر مرد، عورت، بوڑھے ، بچے یہ قربانیاں دیتے چلے جارہے ہیں۔لیکن یہ ہمیشہ کی قربانیاں نہیں ہیں۔یہ تین سو سال سے زائد عرصہ تک رہنے والی قربانیاں نہیں ہیں۔یہ قربانیاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی تیزی کے ساتھ ہمیں کامیابیوں اور فتوحات کے قریب ترلے جاتی چلی جارہی ہیں۔جماعت احمدیہ کے سپر د توحید کا قیام جماعت احمدیہ کے قیام کے مقصد کے حصول کی کوشش چند ملکوں میں جماعت پر سختیوں سے بند نہیں ہو گئی۔جماعت احمدیہ کے سپر د آنحضرت صلی یم کے پیغام کو دنیا کے کناروں تک پہنچانا اور توحید کے قیام کا کام ہے۔ان مخالفتوں، دشمنیوں اور پابندیوں سے یہ کام ختم نہیں ہو گیا۔جماعت احمد یہ ہر دن ایک نئی شان سے اپنی ترقی کو طلوع ہوتا دیکھتی ہے۔آئرلینڈ میں مسجد کی تعمیر گزشتہ دنوں آئر لینڈ میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔یہ ملک بھی یورپ میں عیسائیت کا اس لحاظ سے گڑھ ہے کہ یہاں ابھی تک لوگوں کی عیسائیت کے ساتھ بہت زیادہ وابستگی ہے۔اکثریت کیتھولک ہیں اور چرچوں وغیرہ میں آنا اور چرچ سے تعلق بہت زیادہ ہے۔جبکہ یورپ کے اکثر ممالک کے عیسائی مذہب سے لا تعلق ہو گئے ہیں۔بہر حال یہ ملک جو زمین کا کنارہ بھی ہے جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبہ میں تفصیل سے بیان بھی کیا تھا، یہاں سنگ بنیاد اور receptionجو ہوٹل میں ہوئی جس میں ایک سو کے قریب پڑھے لکھے لوگ تھے۔جن میں پارلیمنٹ کے ممبر بھی تھے، سرکاری افسران بھی تھے ، پر وفیسر اور ٹیچر بھی تھے۔مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی تھے۔وہاں Galway شہر کے میئر بھی تھے۔وہاں کے بڑے پادری بھی تھے۔سب کے سامنے اسلام کی خوبصورت تعلیم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی جس کو نیشنل ٹی وی اور اخباروں نے بڑی اچھی کوریج دی۔جس سے اسلام کی خوبصورت تعلیم کا یہ پیغام لاکھوں لوگوں تک پہنچا۔پس اگر ایک طرف جماعت احمدیہ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے تو دوسری طرف تبلیغ کے راستے بھی خدا تعالیٰ کھول رہا ہے۔آئر لینڈ میں تعداد کے لحاظ سے گو چھوٹی سی جماعت ہے۔اکثریت جوانوں کی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھی ایکٹو (Active) جماعت ہے۔ایکٹو (Active) ہونے کی وجہ سے ان کے رابطے جو ہیں وہ بھی کافی اچھے ہیں اور اب اس فنکشن کی وجہ سے ان کے رابطے اور تبلیغ کی کوشش مزید وسیع ہو گی اور نئے راستے اس کے لئے