خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 383 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 383

خطبات مسرور جلد ہشتم 383 30 30 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 جولائی 2010 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 جولائی 2010ء بمطابق 23 وفا1389 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: انشاء اللہ تعالیٰ اگلے جمعہ سے جماعت احمد یہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔سب سے پہلی بات تو اس حوالے سے میں آج یہ کہنا چاہوں گا کہ جلسے کے کامیاب انعقاد اور ہر لحاظ سے بابر کت ہونے کے لئے جماعت کے افراد عموماً اور جماعت برطانیہ کے افراد خصوصاً بہت زیادہ دعاؤں اور صدقات پر زور دیں۔اللہ تعالیٰ دشمن کے ہر شر اور شرارت سے جماعت کو محفو ظ ر کھے اور جلسہ بے انتہا بر کتوں کے ساتھ شروع بھی ہو اور اختتام پذیر بھی ہو۔دوسرے اس جمعہ کے خطبہ میں جو عموماً جلسہ سے ایک ہفتہ پہلے ہوتا ہے، میں ڈیوٹیاں دینے والے مردوں، عورتوں، بچوں کو ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔اس سلسلے میں آج بھی چند باتیں کہوں گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جلسہ کی ڈیوٹیوں میں اب ڈیوٹیاں دینے والے تمام مرد وزن کارکنان اور کار کنات کافی تربیت یافتہ اور پختہ ہو چکے ہیں۔جہاں تک ہر شعبے کے کارکنان کا اپنے اپنے شعبہ کے بارہ میں علم اور ذمہ داریوں کے جانے کا تعلق ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ میں سے اکثریت اس سے بخوبی واقف ہے۔لیکن کاموں میں مزید بہتری پیدا کرنے کے لئے ، ذمہ داری کے احساس کو مزید اجاگر کرنے کے لئے یاد دہانی کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ قرآنی حکم بھی ہے کہ نصیحت اور یاد دہانی یقیناً مومنوں کو فائدہ دیتی ہے۔قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، فَإِنَّ الذكرى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ (الذاریات: 56 )۔پس یاد دلانا مومنوں کو نفع بخشتا ہے۔نئے بچے جو ان ڈیوٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں اسی طرح بعض نوجوان بھی جن کو پہلی مرتبہ موقع مل رہا ہے، یا اپنی ڈیوٹی کی اہمیت کا ان کو پوری طرح احساس نہیں ہے ان کے سامنے بھی ڈیوٹیوں کی اہمیت بیان کرنا ضروری ہے۔یہ ڈیوٹی جو جلسے کے کاموں کی بجا آوری کے لئے لگائی جاتی ہے، کوئی معمولی ڈیوٹی نہیں ہے۔جلسہ کے مہمانوں کی خدمت کے لئے بڑے اور بچے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں اور جلسہ کے مہمان وہ مہمان ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی روحانی سیری کے لئے جلسہ میں شامل ہوتے ہیں۔شاید