خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 20
20 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جنوری 2010 خطبات مسرور جلد ہشتم اصل مفہوم جو اس آیت سے پایا جاتا ہے، چونکہ اصل مفہوم قرض کا اس سے پایا جاتا تھا۔اس لئے یہی کہہ دیا مَنْ ذَا الَّذِى يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا (البقرة : 246) اور اس کی تفسیر اس آیت میں موجود مَنْ يَعْمَلُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَةُ ( الزلزال : 8) اور ( ملفوظات جلد اول صفحه 147-148 مطبوعہ ربوہ) پس اللہ تعالیٰ جب چھوٹے سے چھوٹے عمل کو بھی بغیر جزا کے نہیں چھوڑتا تو اس کی خاطر کی گئی قربانیوں کو جو بڑی قربانیاں ہیں ان کو کس طرح بغیر جزا کے چھوڑے گا اور مال کی فراخی بھی عمل صالح کی توفیق بھی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔اس لئے ہمیشہ اس کے آگے جھکے رہنا چاہئے۔جب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاللهُ يَقْبِضُ وَيَبْط وہ روک بھی لیتا ہے اور فراخی بھی دیتا ہے۔تو پھر ایک مومن کو ہمیشہ خدا پر نظر رکھنی چاہئے اور نیک اعمال سے اُسے راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ مالی فراخی بھی ملتی رہے اور اس دنیا میں بھلائیاں بھی نصیب ہوں۔اور مرنے کے بعد بھی اس کی رضا حاصل ہو۔یہ وہ اصل ہے جسے ایک مومن کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیوں میں بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو اس کو اپنے سامنے رکھتی ہے۔خدا کرے کہ یہ جذبہ ہمیشہ ہمارے اندر قائم رہے اور جب تک یہ قائم رہے گا ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنتے رہیں گے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ لندن ہجرت کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے محسوس کیا کہ جماعت کے منصوبوں میں وسعت کی ضرورت ہے اور خاص طور پر افریقہ کے ممالک اور ہندوستان میں تبلیغی اور تربیتی سرگرمیوں کے اخراجات کے لئے ، مال کی ضرورت ہے، روپے پیسے کی ضرورت ہے اور جماعت کے عمومی بجٹ سے یہ کام نہیں ہو رہا ، اخراجات پورے نہیں ہو رہے تو آپ نے تمام دنیا کے لئے وقف جدید کے چندے کو پھیلا دیا۔یعنی تمام جماعتوں خاص طور پر امیر جماعتوں پر یہ ذمہ داری ڈالی کہ اس تحریک میں چندہ کی ادائیگی کی طرف توجہ دیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے جماعت نے لبیک کہا اور ہر سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس تحریک کی ادائیگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس کے اعداد و شمار تو میں آخر میں پیش کروں گا۔۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید میں بھرپور شمولیت سے تبلیغی پروگراموں میں بھی بڑی وسعت پیدا ہوئی ہے۔تحریک جدید تو اپنا کام کر رہی ہے، پہلے بھی کر رہی تھی۔وقف جدید کی وجہ سے یورپ اور امریکہ کے ملکوں کے وقف جدید کے جو چندے ہیں یہ افریقہ وغیرہ میں خاص طور پر اور ہندوستان میں کاموں کو آگے بڑھانے میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔