خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 200 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 200

خطبات مسرور جلد ہشتم 200 18 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2010 خطبہ جمعہ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اپریل 2010ء بمطابق 30 شہادت 1389 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن (برطانیہ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ گزشتہ چند ہفتے میں یورپ کے بعض ممالک کے سفر پر رہا ہوں۔ان دنوں میں پہلے تو وکالت تبشیر جو گذشتہ چند مہینوں سے پروگرام بنا رہی تھی وہ افریقہ کے بعض ممالک کے دورے کا تھا۔اس کے لئے تیاریاں بھی ہو رہی تھیں۔جائزے بھی شروع ہو چکے تھے۔مغربی افریقہ کے بعض ایسے ممالک جن میں میں پہلے نہیں گیا سیر الیون و غیرہ، ان جماعتوں کا مطالبہ بھی تھا اور میری خواہش بھی تھی۔لیکن پھر ان ممالک سے جنوری فروری میں اطلاعیں آنی شروع ہو گئیں کہ سیاسی بھی اور ملکی بھی حالات ایسے نہیں ہیں کہ دورہ کیا جائے۔تو بہر حال اس وجہ سے پھر وہ دورہ ملتوی کر دیا گیا۔اللہ تعالیٰ کی اسی میں مرضی تھی۔لیکن یہ دورہ ملتوی کرنے کے بعد بھی میر اکسی ملک کے دورہ کا پروگرام نہیں تھا۔پھر سپین کے جلسہ کی اطلاع ملی تو سپین جانے کی دل میں تحریک پیدا ہوئی۔پھر اٹلی کے مشن ہاؤس وغیرہ خریدے گئے تھے وہاں جانے کا خیال آیا۔جب اٹلی کا پروگرام بنا تو سوئٹزر لینڈ والوں نے کہا کہ اب قریب آگئے ہیں تو وہاں کا بھی دورہ کر لیں، اس کا دورہ کئے بھی کئی سال ہو گئے ہیں۔بہر حال بغیر کسی planning کے یہ پروگرام بنتے رہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس سفر میں بڑی برکت عطا فرمائی اور یہ سفر جہاں ان متعلقہ جماعتوں کے افراد کے لئے ازدیاد ایمان کا باعث بنا، میرے لئے بھی بنا اور ہر کام میں خدا تعالیٰ کی حکمتوں کا مزید ادراک پیدا ہوا۔سپین کے دورے کا پروگرام بنانے کے بعد بھی میں نے سپین جماعت کو نہیں بتایا تھا کہ جلسہ میں شرکت کر رہا ہوں۔اندازاً ان دنوں کا پروگرام تھا۔وہ یہی سمجھتے تھے کہ شاید میر اجماعتی جائزے کا دورہ ہو گا یا شاید کچھ سیر کا دورہ ہو۔تو یہاں جانے سے پہلے امیر صاحب سپین کا پیغام آیا کہ ان دنوں میں جلسہ بھی ہے جو پہلے سے مقرر شدہ ہے اور جلسہ سے ایک دو دن پہلے آپ آرہے ہیں۔اگر فوری طور پر جلسے میں شمولیت ان دنوں میں مشکل ہو جائے تو جلسے کو ایک ہفتہ آگے کر لیا جائے ؟ تو میں نے انہیں کہا کہ میرے علم میں ہے کہ جلسہ ہے اور اسی لئے میں نے یہ