خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 27
خطبات مسرور جلد ہشتم 27 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جنوری 2010 وقف جدید میں چندہ ادا کرنے والوں کی تعدا د جو ہے اللہ کے فضل سے 5 لاکھ 73 ہزار سے تجاویز کر گئی ہے۔36 ہزار 323 اس دفعہ نئے شامل ہوئے ہیں۔۔پاکستان میں چندے کے لحاظ سے اطفال اور بالغان کا علیحدہ علیحدہ بھی حساب رکھا جاتا ہے۔کوشش بھی کی جاتی ہے۔اس لئے ان کے لئے یہ رپورٹ بھی دینی ضروری ہے۔بالغان جو ہیں ان میں پہلی تین جماعتیں یہ ہیں۔پہلے نمبر پر لاہور، دوسرے پر کراچی اور تیسرے پر ربوہ۔اور بالغان میں پہلے دس اضلاع جو ہیں۔وہ ہیں سیالکوٹ، دوسرے پر راولپنڈی، تیسرا اسلام آباد، چوتھا فیصل آباد، پانچواں شیخوپورہ، چھٹا گوجرانوالہ ، ساتواں ،ملتان، آٹھواں سرگودھا، نواں گجرات اور دسواں عمر کوٹ۔اور اطفال میں پہلی تین جماعتیں ہیں اوّل کراچی، دوم لاہور اور سوم ربوہ۔اور اس میں بھی پہلے دس اضلاع ہیں۔نمبر ایک سیالکوٹ، دوم اسلام آباد، تین راولپنڈی، چار شیخوپورہ، پانچ گوجرانوالہ ، چھ فیصل آباد، سات نارووال، آٹھ سرگودھا، نو گجرات اور دس بہاولنگر۔ہے، مجموعی وصولی کے لحاظ سے امریکہ کی پہلی پانچ جماعتیں۔نمبر ایک پر سیلیکان ویلی، دو۔لاس اینجلس ایسٹ، تین۔ڈیٹر ائٹ، چار۔لاس اینجلس ویسٹ ، اور پانچ۔لاس اینجلس ایسٹ ان لینڈ امپائر۔اور برطانیہ کی پہلی دس جماعتیں ہیں۔یہ ان سے رعایت کی ہے باقیوں کو پانچ پانچ رکھا آپ کو دس رکھ دیا ہے۔نمبر ایک مسجد بیت الفضل ، ووسٹر پارک، تین سٹن، چار نیو مولڈن، پانچ ویسٹ ہل، چھ ٹوٹنگ ، سات انر پارک، آٹھ بیت الفتوح، نوسر بٹن اور دس ساؤتھ ایسٹ لندن۔ریجن کے لحاظ سے لندن ریجن اول ہے، مڈلینڈ دوم اور نارتھ ایسٹ ریجن سوم۔یہ موازنے یہ بتانے کے لئے پیش کئے جاتے ہیں کہ یہ یہ قربانیاں آپ نے کی ہیں۔اصل قربانیاں تو مومن اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے کرتا ہے۔جرمنی کی پانچ نمایاں لوکل امارتیں یہ ہیں ہمبرگ، گروس گراؤ، فرینکفرٹ، مائنز۔ویز بادن اور ڈار مشڈ۔کینیڈا میں جیسا کہ میں نے کہا اطفال اور بالغان کا انہوں نے علیحدہ علیحدہ حساب رکھنے کی کوشش کی ہے۔ان میں بالغان جو بڑے لوگ ہیں ان کی چندے کے لحاظ سے پانچ جماعتیں جو ہیں ان میں مار کھم، بریمپٹن سپرنگ ڈیل، آٹوا، ٹورانٹو سنٹرل اور کیلگری ساؤتھ ویسٹ۔اور اطفال کے لحاظ سے بیری، مارکھم ، ویسٹن آئی لنگٹن (Weston Islington) ، ویسٹن ساؤتھ (Weston South)،ویسٹن نارتھ ایسٹ (Weston North East)۔