خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 187
187 خطبہ جمعہ فرموده 17 اپریل 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم نے اتنا عرصہ زندہ رکھا اور بیٹے کا وہ دنیا وی مرتبہ بھی دکھایا۔اور پھر یہ مضمون اللہ تعالیٰ کی اس صفت کے ان معنوں کی طرف بھی پھرتا ہے کہ خدا تعالیٰ ہر آزمائش کے وقت ولی ہوتا ہے۔باپ بیٹے دونوں کا ولی رہا اور تکالیف سے نکالتا رہا۔صبر اور ہمت اور حوصلے کی توفیق دیتا رہا۔پھر اللہ کے ان دو مقرب باپ بیٹے کی وجہ سے باقی بیٹوں کی اصلاح کے سامان پیدا کر دیئے۔اس سے یہ مضمون بھی کھلتا ہے کہ ایک دوسرے کے لئے دعاؤں سے اصلاح کے راستے کھلتے ہیں۔جتنا قریبی تعلق ہوگا یا تعلق کا اظہار ہو گا دع زیادہ ہوگی۔اس لئے آنحضرت ﷺ نے اپنی قوم کی اصلاح کے لئے بہت دعائیں کیں۔جب بھی آپ کو کبھی کسی دوسرے قبیلے کے متعلق شکایت ہوتی تھی کہ مخالفت بہت کرتے ہیں، ان کے لئے بد دعا کریں تو آپ ہمیشہ دعا کیا کرتے تھے اور امت کو بھی تلقین کی کہ ہدایت کے لئے دعا کیا کرو۔پس آج امت مسلمہ کے لئے ہمیں بھی دعاؤں کی ضرورت ہے۔دعاؤں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے دلوں کو بھی صاف کرے اور وہ حقیقت پہنچانے کی کوشش کریں تا کہ خدا تعالیٰ کا نور ان کی بصارتوں تک بھی پہنچے۔پھر ایک آیت سورۃ حج کی 64 ویں آیت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَّةً إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ - ( الج:64 )۔کیا تو نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا تو زمین اس سے سرسبز ہو جاتی ہے۔یقینا اللہ بہت باریک بین اور ہمیشہ باخبر رہنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اس صفت کے تحت ایک مضمون یہ بیان فرمایا کہ زمینی اور روحانی زندگی دونوں سے متعلق جو چیز یا درکھنے والی ہے وہ یہ ہے کہ زندگی پانی سے ملتی ہے اور روحانی زندگی پانے کے لئے تمام قوتوں کے مالک خدا تعالیٰ کی توحید کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔آسمان سے پانی اتارنے کی یہ مثال اس لئے دی کہ جس طرح یہ بارش کا پانی آسمان سے اترتا ہے اور زمین کو سرسبز کر دیتا ہے اسی طرح روحانی پانی بھی ہے۔جس طرح جسمانی پانی زمین پر پڑتا ہے اور اُسے سرسبز کرتا ہے اسی طرح روحانی پانی بھی جب زمین پر اترتا ہے تو لوگوں کے لئے روحانیت پیدا کرنے کا سامان پیدا کرتا ہے۔آسمان سے بادل کا پانی جب زمین پر گرتا ہے تو چٹانوں اور پتھروں اور ریگستانوں میں تو اس طرح سرسبزی نہیں آتی۔اسی طرح جو روحانی پانی جو ہے وہ بھی انہیں کو سر سبز کرتا ہے ، انہی صاف دلوں کو زرخیز کرتا ہے جن میں نیکی کی کچھ مق ہوتی ہے۔تو یہاں ایک بات کی اور وضاحت ہوگئی کہ پانی جو زندگی کی علامت ہے، جب یہ گرتا ہے تو جہاں زمین سرسبز و شاداب ہوتی ہے وہاں چرند پرند حتی کہ تمام کیڑے مکوڑے ( حشرات الارض) جو ہیں وہ بھی اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ان کی زندگی بھی اسی پر منحصر ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا چٹانوں اور ریگستانوں میں اس طرح زندگی پیدا نہیں ہوتی۔اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے علیحدہ زندگی کا نظام رکھا ہوا