خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 449 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 449

449 خطبات مسرور جلد ہفتم خطبہ جمعہ فرمودہ 18 ستمبر 2009 (احادیث میں بعض روایات میں حضرت ابن عباس کی روایت سے آتا ہے کہ یہودی نے ان سے کہا اور انہوں نے کہا کہ جمعہ عید ہی ہے۔لیکن بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو روایات ہیں اور بعض ایسی ہیں جن کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ مجھے براہ راست آنحضرت ﷺ نے بعض روایات بتائی ہیں۔تو اس کی جو حیثیت ہے اور قدر و اہمیت ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو بیان فرمائی ہے ہمیں بہر حال اس کو دیکھنا چاہئے نہ کہ ان روایتوں کو جو مختلف راویوں کے ذریعہ سے پہنچیں۔تو بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کسی یہودی نے کہا کہ اس آیت کے نزول کے دن عید کر لیتے۔( دوسری روایت میں آتا ہے کہ اگر یہ ہم پر اتری ہوتی تو ہم عید کا دن مناتے۔( تو بہر حال کہا کہ اس آیت کے نزول کے دن عید کر لیتے۔) ( بخاری کتاب التفسیر تفسیر سورة المائدة باب قولہ الیوم اکملت لکم دینکم حدیث نمبر 4606) حضرت عمرؓ نے کہا کہ جمعہ عید ہی ہے“۔( حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں مگر بہت سے لوگ اس عید سے بے خبر ہیں۔دوسری عیدوں کو کپڑے بدلتے ہیں لیکن اس عید کی پرواہ نہیں کرتے اور میلے کچیلے کپڑوں کے ساتھ آتے ہیں۔میرے نزدیک یہ عید دوسری عیدوں سے افضل ہے“۔( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ( ) میرے نزدیک یہ عید دوسری عیدوں سے افضل ہے۔اسی عید کے لئے سورۃ جمعہ ہے اور اسی کے لئے قصر نماز ہے اور جمعہ وہ ہے جس میں عصر کے وقت آدم پیدا ہوئے۔اور یہ عید اس زمانے پر بھی دلالت کرتی ہے کہ پہلا انسان اس عید کو پیدا ہوا۔قرآن شریف کا خاتمہ اسی پر ہوا۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 673 جدید ایڈیشن مطبوعہ مطبوعہ ربوہ ) یعنی یہ آیت جو تھی یہ بھی جمعہ والے دن نازل ہوئی۔پس ہم ایک عظیم الشان دین کے ماننے والے ہیں جس کو نازل فرما کر اللہ تعالیٰ نے اپنا دین کامل اور مکمل کیا اور ایک یہودی کو بھی اس کی عظمت کا ، آیت کی عظمت کا اقرار کرنا پڑا۔پس جس خدا نے دین کامل کر کے قرآن کریم کی صورت میں آنحضرت ﷺ پرا تا را اسی خدا نے ایک اہم فریضہ کی طرف اس کتاب میں ہمیں توجہ دلائی ہے بلکہ حکم دیا ہے۔پس یہ ہماری بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ اس کی بجا آوری میں کبھی سستی نہ کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اور ہماری اولادوں کو بھی ہمیشہ توفیق دیتا رہے کہ ہم جمعوں کا خاص اہتمام کرنے والے بنے رہیں اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہم سے توقع کی ہے اس پر پورا اتر نے والے ہوں۔الفضل انٹرنیشنل جلد 16 شماره 41 مورخہ 19اکتوبر تا15 اکتوبر 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 8