خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 344 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 344

344 خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جولائی 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم ہیں کہ احمدی جلسہ کے نام پر جاتے ہیں اور پھر واپس نہیں آتے۔گو یہ بات بالکل غلط ہے اور گزشتہ چھ سات سال سے تو مجھے علم ہے کہ جو بھی لوگ یہاں آتے ہیں واپس جاتے ہیں اور جو اگر یہاں رہے ہوں گے تو ان کی تعداد 4، 5 سے زیادہ نہ ہوگی اور انکو بھی سزا ملتی ہے جب وہ یہاں جلسہ کے ویزے پر آکر رہ جاتے ہیں۔لیکن بہر حال اگر نہ ہونے کے برابر بھی یہاں لوگ رہتے ہیں تو یہ بھی ایک غلط حرکت ہے اور جماعت کی بدنامی کا باعث بنتی ہے۔کیونکہ اس سے دوسروں کے جلسے کی نیت سے یہاں جلسے پر آنے کے راستے بھی بند ہوتے ہیں اور یہ بات ایسی ہے جو کسی طرح بھی ایک احمدی کے شایان شایان نہیں۔پھر جلسہ کے انتظام کے تحت رہائش کا انتظام ہے، مہمان نوازی کا بھی انتظام ہے۔یہ عموماً دو ہفتے کے لئے ہوتا ہے۔اس کے بعد بغیر میز بان کی اجازت کے رہنا کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے۔یہ بن بلائے مہمان بنے والی بات ہے جو اسلام میں انتہائی نا پسندیدہ ہے۔اور اسی طرح جو لوگ اپنے عزیزوں اور دوستوں کے پاس ٹھہرے ہوئے ہیں ان کو بھی ان کا احسان مند ہونا چاہئے کہ انہوں نے انہیں اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور بلاوجہ کا بو جھان پر نہیں ڈالنا چاہئے۔بعد میں بعض لوگ میرے پاس بھی آتے ہیں اور شکوہ کرتے ہیں کہ اتنے دن کے لئے آئے تھے لیکن جس عزیز کے پاس ٹھہرے ہوئے تھے اس کا رویہ اب ایسا ہے کہ ہم اب جماعتی انتظام کے تحت ٹھہرنا چاہتے ہیں۔نہ بھی ٹھہرنے کا کہیں تو شکوہ کرتے ہیں۔تو مہمانوں کو پہلے ہی اتنے عرصے کے لئے آنا چاہئے جو دوسروں پر بوجھ نہ ہو اور شکوے کبھی پیدا ہی نہ ہوں۔جلسہ کا مقصد تو محبت بڑھانا ہے۔اگر آپس کی محبت بڑھنے کی بجائے کم ہوتی ہے تو پھر جلسہ میں شامل ہونے کا مقصد پورا نہیں ہورہا۔پس جہاں گھر والوں کو میز بانوں کو حوصلہ دکھانا چاہئے وہاں مہمانوں کو بھی خیال رکھنا چاہئے۔ہمیشہ یادرکھیں کہ آپ کا یہ سفر خدا تعالیٰ کی خاطر ہے۔اس لئے اس سفر کود نیاوی فائدے کا ذریعہ بھی نہ بنائیں۔الله خالصہ اللہ یہ آپ کا سفر ہو اور اس سفر کو ہی سفر بنانے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی تو فیق عطا فرمائے۔ایک اور اہم بات یہ بھی ہے کہ آپ کا پروگرام جو شائع ہوا ہوا ہے اس میں بعض ہدایات لکھی ہوئی ہیں ان کو ضرور پڑھیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔آج تو محکمہ موسمیات کی وجہ سے بارش کی پیشگوئی تھی۔یہ بھی دعا کریں کہ اب اس کے بعد بارش بھی رک جائے۔اللہ تعالیٰ موسم بھی صاف کر دے اور باقی دن جو ہیں ان میں ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے آرام سے جلسہ کی کارروائی سن سکیں کیونکہ بارش کی صورت میں جو مار کی پر پڑتی ہے تو آواز اتنی ہوتی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ بعض کو صاف الفاظ بھی سمجھ نہ آ رہے ہوں۔اس لئے وقت ہوتی ہے۔پھر چلنے پھرنے میں وقت ہوگی۔بچوں عورتوں کو وقت ہوگی۔تو یہ دعا کریں اللہ تعالیٰ موسم کو بھی ہمارے حق میں کر دے۔آمین الفضل انٹرنیشنل جلد 16 شمارہ نمبر 33 مورخہ 14 اگست تا 20 اگست 2009 صفحه 5 تا صفحه 8)