خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 46 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 46

خطبات مسرور جلد هفتم 46 خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 2009 کے بعد میں ان کی نماز جنازہ پڑھاؤں گا۔اسی طرح ایک اور جنازہ ہے۔جماعت کے ایک دیرینہ خادم مکرم رانا محمد خان صاحب ایڈووکیٹ جو ایک بڑے لمبا عرصہ تک بہاولنگر ضلع کے امیر رہے ہیں۔آپ کی 21 جنوری 2009ء کو وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - 40 سال سے زائد عرصہ تک انہوں نے جماعت کی خدمت کی ہے۔امیر ضلع بہاولنگر ر ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر بھی تھے۔مرکز میں جو مختلف کمیٹیاں قائم ہوتی تھیں ان میں ممبر کی حیثیت سے کام کیا۔نیک مخلص ، با وفا اور اطاعت شعار تھے۔خلافت سے بڑا گہرا اور محبت کا تعلق تھا۔اپنوں اور غیروں سبھی پر ان کا نیک اثر قائم تھا۔خلافت کی ہجرت کے بعد ، پاکستان سے یہاں آنے کے بعد ہمیشہ ہر سال جلسے پر آیا کرتے تھے۔گزشتہ دو سال سے نہیں آ رہے تھے تو بڑے جذباتی انداز میں اپنی بے چینی کا اظہار خطوں میں کیا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کی اہلیہ، تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اور ان کے ایک بیٹے رانا ندیم احمد خالد صاحب نصرت جہاں سیکنڈری سکول کمپالہ میں بطور پرنسپل خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین الفضل انٹرنیشنل مورخہ 23 تا 29 جنوری 2009 صفحه 5 تا 8 جلد 16 شماره 4)