خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 594
594 خطبہ جمعہ فرمودہ 25 دسمبر 2009 خطبات مسرور جلد هفتم مُؤمِنِينَ (الشعراء: 4 ) یعنی شاید تو اپنی جان کو ہلاکت میں ڈالے گا کہ کیوں یہ لوگ ایمان نہیں لاتے ، مومن نہیں ہوتے۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے رسول! ہدایت دینا تیرا کام نہیں۔پیغام پہنچانا تیرا کام ہے، یہ تیرے ذمہ ہے وہ کئے جا۔ہدایت پہنچانا یا ہدایت دینا خدا تعالیٰ کا کام ہے۔خدا تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ کون لوگ ہدایت کے مستحق ہیں یعنی کون لوگ ہدایت کے لئے کوشاں بھی ہیں اور خواہش بھی رکھتے ہیں۔جولوگ ہدایت کے جو یاں ہیں ، تلاش میں ہیں ، انہیں ہم ہدایت دیتے ہیں اور انہیں پھر اس ٹور سے حصہ ملتا ہے جواسے محمد یہ تجھ پر اتارا گیا۔ان کے سینے پھر ہم اسلام کے لئے کھول دیتے ہیں۔ان کے دل پھر اُس نُور سے منور ہوتے چلے جاتے ہیں جو ہم نے حضرت محمد مصطفی ملے پر اتارا۔وہ لوگ پھر سچائی کے ٹور سے اپنے سینوں کو بھر لیتے ہیں۔وہ اپنے دلوں کو خدا تعالیٰ کی یاد اور محبت سے بھر لیتے ہیں۔ان کی زبان پر خدا تعالیٰ کا ذکر ہوتا ہے۔پس یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے ہوتے ہیں۔ان لوگوں کے ایمانوں میں مضبوطی پیدا ہوتی چلی جاتی ہے۔اسلام کی خوبصورت تعلیم ، قرآن کریم کا ثور ایسے مومنین کے سینوں کو بھرتا چلا جاتا ہے کہ وہ علم و عرفان اور اللہ اور اس کے رسول کی محبت میں بہتر سے بہتر معیار حاصل کرنے کی کوشش اور جستجو میں رہتے ہیں اور یہ کوشش اور جستجو ان کے لئے نئے اور نہ ختم ہونے والے خوبصورت راستے دکھاتی ہے۔جو اُن کے خیالات کی پاکیزگی کو بڑھاتی ہے۔جو ان کے علم و عرفان کو بھی بڑھاتی چلی جاتی ہے۔جو اُن کے سچائی کے نور کو بھی پھیلاتی چلی جاتی ہے۔اور پھر جہاں جہاں یہ روشنی پڑتی ہے وہاں سعید فطرتوں اور نیک طبعوں کو اس نور سے حصہ دیتی چلی جاتی ہے۔اس مضمون کو دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے یوں بیان فرمایا ہے کہ فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ۔وَمَنْ يُرِدْ أَنْ يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي السَّمَاءِ۔كَذَلِكَ يَجْعَلُ اللهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ (الانعام : 126)۔پس جسے اللہ چاہے کہ اسے ہدایت دے اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے اور جسے چاہے کہ اُسے گمراہ ٹھہرائے اس کا سینہ تنگ ،گھٹا ہوا کر دیتا ہے۔گویا وہ زور لگاتے ہوئے آسمان ( کی بلندیوں ) پر چڑھ رہا ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے پلیدی ڈال دیتا ہے۔پس خدا تعالیٰ کا یہی قانون ہے کہ ہدایت کا کام خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہوا ہے۔بے شک نور ہر جگہ پہنچتا ہے۔بے شک جب سورج چمکتا ہے تو دن کی روشنی کر دیتا ہے یا دن کو روشن کر دیتا ہے۔لیکن اگر کوئی کمرے میں بند ہو کر کھڑکیاں دروازے بند کر لے تو اسے اس ٹور سے کوئی حصہ نہیں ملتا جو کہ سورج کی روشنی سے اس کے سامنے آنے والوں کو ، اس کے سامنے کھڑے ہونے والوں کو مل رہا ہوتا ہے۔اگر ایسا شخص کہے کہ میں تو کہیں سورج کی