خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 580
580 خطبہ جمعہ فرموده 11 دسمبر 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم پس جب صراط مستقیم کی طرف انسان ہدایت پالے تو اسے اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضِ کا بھی اور اک حاصل ہوتا ہے کہ وہی ایک ہے جو نوروں کا منبع ہے اور جس نے اس غرض کے لئے دنیا میں انبیاء بھیجے کہ دنیا کو اس کے نور کا علم ہوا اور سب سے بڑھ کر آنحضرت ﷺ کو بھیجا اور قرآن کریم کی صورت میں کتاب مبین اتاری جو اسی ایک نور کا پتہ دیتی ہے جو خدائے واحد کی ذات ہے۔جس کی روشنی وہ انبیاء منعکس کرتے ہیں اور سب سے بڑھ کر آنحضرت ﷺ نے منعکس فرمائی اور قرآن کریم کو سمجھنے والے بھی اس سے فیض پاتے ہیں اور یہی ایک روشنی ہے جس نے تمام دنیا کو روشن کرنا ہے اور تمام دنیا کو خدائے واحد کا عبد بنانا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم اس حقیقی نور کا ادراک حاصل کرنے والے ہوں۔اپنی زندگیوں کو اس سے فیضیاب کرنے والے ہوں اور اس کو پھیلانے کا حق ادا کرنے والے بھی ہوں۔الفضل انٹرنیشنل جلد 17 شماره 1 مورخہ یکم جنوری تا 7 جنوری 2010ء صفحہ 5 تا 8 )