خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 546
خطبات مسرور جلد هفتم 546 خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 2009 رب تو بڑی برکتوں والا اور بڑی شان والا ہے۔یہ حدیث سنن ترمذی کتاب الصلوۃ میں ہے۔پس یہ دعا ہمیشہ ہمیں مانگتے رہنا چاہئے۔( سنن ترمذی کتاب الصلوۃ باب ما جاء فى القنوت فی الوتر حدیث (464) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” میں تو بہت دعا کرتا ہوں کہ میری سب جماعت ان لوگوں میں ہو جائے جو خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اور نماز پر قائم رہتے ہیں اور رات کو اٹھ کر زمین پر گرتے ہیں اور روتے ہیں اور خدا کے فرائض کو ضائع نہیں کرتے اور بخیل اور ممسک اور غافل اور دنیا کے کیڑے نہیں ہیں“۔( مجموعہ اشتہارات۔جلد دوم صفحه 619 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) پھر فرمایا: ” خدا اس جماعت کو ایک ایسی قوم بنانا چاہتا ہے جس کے نمونے سے لوگوں کو خدا یاد آوے اور جو تقویٰ اور طہارت کے اول درجہ پر قائم ہوں اور جنہوں نے درحقیقت دین کو دنیا پر مقدم رکھ لیا ہو۔( مجموعہ اشتہارات۔جلد دوم صفحہ 619 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) اللہ کرے کہ ہم قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کرنے والے ہوں۔خدا تعالیٰ کی ذات میں ہر آن پناہ ڈھونڈ نے والے ہوں۔دنیاوی لالچوں سے دور ہوں دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کرنے میں اول درجے میں شمار ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو دعائیں ہیں ان سب کے وارث بنیں اور اللہ تعالیٰ کے ولی بننے کی طرف ہر آن ہمارے قدم بڑھتے چلے جائیں۔آج یہاں ایک وضاحت بھی میں کر دوں، پہلے تو ایک آدھ خط مجھے آتے تھے، اب ایسے خطوں کی کثرت ہو گئی ہے۔بعض لوگوں نے لکھنا شروع کر دیا ہے۔میرے حوالے سے یہ مشہور کر دیا گیا ہے کہ یہاں یورپ میں بھی اور دوسری جگہوں پہ بھی حکومتوں کی طرف سے جو سوائن فلو کا ٹیکہ پر یومینٹو (Preventive) لگایا جا رہا ہے، وہ نہ لگوا ئیں کہ میں نے اس سے روکا ہے۔میں نے قطعاً کوئی ایسی بات نہیں کی۔جہاں جہاں لگایا جا رہا ہے اور جن جن لوگوں کو ، بچوں یا بوڑھوں کو حکومت نے کہا کہ لگوائیں، تو وہ بالکل لگوائیں۔کسی نے روکا نہیں ہے۔پتہ نہیں میری کس بات سے اخذ کر لیا گیا ہے یا ویسے ہی ہوائی اڑادی ہے۔افواہوں سے بھی پر ہیز کرنا چاہئے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 50 مورخہ 11 دسمبر تا 17 دسمبر 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 8