خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 525 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 525

525 خطبہ جمعہ فرمودہ 6 نومبر 2009 خطبات مسرور جلد هفتم کینیڈا کی جو چار اچھی جماعتیں ہیں وہ کیلگری نارتھ ویسٹ ہے۔پیس ولیج ایسٹ۔پیس ولیج سنٹر اور سرے ایسٹ۔اور چوتھے نمبر پر وینکوور ہیں۔انگلستان کی جو دس بڑی جماعتیں ہیں ان میں مسجد فضل پہلے نمبر پر ہے۔دوسرے پہ سر بٹن۔پھر کیمبرج، پھر پر نیو مولڈن، برمنتظم ویسٹ، ووسٹر پارک، پرلے، ساؤتھ ایسٹ لنڈن اور آکسفورڈ شامل ہیں۔چھوٹی جماعتوں میں سکنتھو رپ، ڈیکنم، کارنوال، ولور میمپٹن ، نارتھ ویلز سپین ویلی، برسٹل ، پیٹر برا، آلڈ گیٹ ہیمنگٹن سپا، م ریجنز جو ہیں ان میں لنڈن ریجن، ساؤتھ ریجن، نارتھ ویسٹ ریجن، ہارٹفورڈ شائر ، مڈلینڈز ، نارتھ ایسٹ ریجن ، ساؤتھ ویسٹ ریجن اور ایسٹ لندن ہے۔فی کس ادائیگی کے لحاظ سے جرمنی کی پوزیشن حاصل کرنے والی ) جو جماعتیں ہیں وہ ہیں مہدی آباد (یہ ہمبرگ کے قریب ہماری ایک چھوٹی سی جگہ ہے وہاں جماعت کی زمین ہے اور اس میں کچھ آبادی بھی ہے ) اور دوسرے نمبر پر مائنیز ، ویز باڈن، گروس گراؤ، فرانز ہائم ، ڈی بُرگ، ماربرگ، یو کسٹے ہو ڈے، کولون، ہائیڈل برگ اور ریڈ فنڈ۔اور جو دوسری جماعتیں ہیں ان میں آگس برگ میونخ، میونسٹر ہیمپٹن ٹونٹے ہاؤزن، نیورن برگ، وائن گارٹن ، شٹول برگ ، الزائے ، ہینز ڈورف اور ہوف شامل ہیں۔وصیتوں کی تحریک کرنے پر جب جماعت کا وصیت کی طرف رجحان ہوا تو بعض کا خیال تھا کہ باقی چندوں میں ادائیگی کی رفتار شاید اتنی نہ رہے جتنی پہلے تھی۔لیکن جیسا کہ ہم نے دیکھا اور کوائف نے ثابت کر دیا کہ چندہ دہندگان کی تعداد میں بھی خوش کن اضافہ ہے اور وصولی میں بھی۔الحمد للہ۔جہاں اللہ تعالیٰ کی حمد سے دل بھرتا ہے وہاں اس طرف بھی توجہ جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کاموں میں مزید وسعت بھی انشاء اللہ تعالیٰ پیدا فرمانے والا ہے اور جو پہلے سے انتظام کر رہا ہے اور ہمیں ہوشیار بھی کر رہا ہے۔قربانیوں کی طرف بھی مائل کر رہا ہے۔جو کام ہمارے سپرد ہیں ان میں انشاء اللہ بہت وسعت پیدا ہونے والی ہے اور یہ بھی کہ تم دنیا کے کسی کریڈٹ کرنچ Credit) (Crunch کی فکر نہ کرو۔میرے ساتھ سودا کرتے جاؤ میں انشاء اللہ تعالیٰ تمہاری توفیقیں بڑھاتا چلا جاؤں گا۔اللہ کرے کہ ہمارے ایمان بھی ان کو دیکھ کر بڑھتے چلے جائیں۔ہماری قربانیاں بھی بڑھیں۔ہماری ترقی کی ترقی کی رفتار بھی بڑھے اور ہم فتح کے نظارے بھی دیکھنے والے ہوں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تحریک جدید کے بارے میں فرمایا تھا کہ یہ وصیت کی ارہاص کے طور پر ہے۔( نظام نو ، انوار العلوم جلد 16 صفحہ 600 مطبوعہ ربوہ) وصیت کے لئے ایک بنیادی اینٹ ہے۔اس سے وصیت کی طرف بھی توجہ پیدا ہوگی اور قربانی کی طرف بھی توجہ پیدا ہوگی۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا جہاں جماعت کو