خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 524
524 خطبات مسرور جلد هفتم خطبہ جمعہ فرمودہ 6 نومبر 2009 نے اس سال 32 ہزار 200 افراد کا اضافہ کیا ہے۔76 ہزار سے ایک لاکھ 8 ہزار افراد تک لے گئے ہیں اور پاکستان 14 ہزار 200، نائیجیر یا 9 ہزار، سیرالیون 5 ہزار ، آئیوری کوسٹ 5 ہزار 200 ، انڈونیشیا 4 ہزار یہ اضافہ ہے جو ان میں ہوا۔گھانا 3 ہزار 300 ، بین 2 ہزار 400 بین چھوٹا سا ملک ہے لیکن اللہ کے فضل سے جماعت وہاں پھیل رہی ہے۔اس طرح گیمبیا بھی چھوٹا سا ملک ہے وہاں بھی 2 ہزار 300 کے قریب اضافہ ہوا ہے۔برطانیہ میں 2 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔کینیڈا 1700 کا۔کینیا 1500۔بنگلہ دیش میں بھی تھوڑا سا 1100 اضافہ ہوا ہے۔ایک ہزار سے اوپر جواضافے تھے وہ میں نے بتائے ہیں۔تحریک جدید کے جو پانچ ہزاری مخلصین تھے جو پہلے دفتر اول کے تھے ان کا تمام ریکارڈ مع کوڈ نمبر الاسلام ویب سائیٹ پر آ گیا ہوا ہے۔مرحومین کے جو ورثاء ہیں، عزیز واقارب ہیں انہوں نے اس سے دیکھ کر کھاتے جاری کئے ہیں۔اللہ کے فضل سے اب سارے کھاتے جاری ہو چکے ہیں۔پاکستان کی بڑی جماعتوں میں سے اول لاہور ہے۔دوم ربوہ ہے، سوئم کراچی ہے۔اس کے علاوہ شہری جماعتوں میں پہلے نمبر پر راولپنڈی، پھر اسلام آباد، پھر شیخوپورہ، حیدر آباد، بہاولنگر ، چھٹے نمبر پہ بہاولپور، ساتویں پر پیشاور۔( پشاور کا شامل ہونا اور پوزیشن لینا بھی بڑی ہمت کی بات ہے کیونکہ وہاں تو ہر روز ہی بم دھماکے اور فساد اور آگئیں لگی رہتی ہیں۔اس کے باوجو داحمدیوں نے قربانی کا نمونہ دکھایا ہے۔جہلم نمبر آٹھ پر ، پھر کوٹلی آزاد کشمیر ہے کوٹلی آزاد کشمیر میں مخالفت بہت زیادہ ہے یہاں بڑے حالات خراب رہتے ہیں۔ان کے لئے بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی امن اور سکون اور چین کی زندگی نصیب کرے۔خانیوال نمبر 10 پر۔ضلعی سطح پر قربانی کرنے والے پہلے 10 اضلاع یہ ہیں۔سیالکوٹ نمبر 1، پھر سرگودھا، گوجرانوالہ۔عمرکوٹ۔نمبر 5 اوکاڑہ نمبر 6 میر پور خاص۔7 نارووال۔8 پر فیصل آباد۔9 میر پور آزادکشمیر۔10 پر حافظ آباد اور سانگھڑ۔گزشتہ سال کی نسبت بعض اور جو اچھی جماعتیں ہیں وہ واہ کینٹ ، کنری ، چونڈہ ،کھوکھر غربی وغیرہ چھوٹی جماعتیں ہیں۔انہوں نے اچھا کام کیا۔امریکہ کی پہلی چار جماعتیں جو ہیں ان میں سیلیکون ویلی نمبر 2 لاس اینجلیس ویسٹ۔3۔ڈیٹرائیٹ اور 4 شکا گوویسٹ۔دفتر پنجم کا جو میں نے ذکر کیا تھا کہ بچوں کو شامل کریں تو امریکہ نے اس بارہ میں بہت اچھی کوشش کی ہے اور ایسے بچے جن کی عمر 5 سال سے کم تھی اور تحریک جدید میں شامل نہیں تھے ان میں سے بھی تقریباً 80 فیصد بچوں کو انہوں نے کم از کم 20 ڈالر کے ساتھ شامل کیا۔مجھے تصویروں کی البم بھی بھجوائی تھی۔بچوں کو خود بھی ان کے ہاتھ سے قربانی دلوانی چاہئے تا کہ ان کو بھی آئندہ قربانیوں کی عادت پڑے۔