خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 501
خطبات مسرور جلد هفتم 501 خطبہ جمعہ فرموده 23 اکتوبر 2009 مطلب یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں آسکتا جو آنحضرت ﷺ کی شریعت کو منسوخ کرے اور آپ اللہ کی امت سے نہ ہو۔( موضوعات کبیر از ملاعلی قاری حرف لام حدیث نمبر 745 صفحہ 192 ناشر قدیمی کتب خانہ کراچی) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں۔قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمَ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ كه يه تو کہو کہ آنحضرت ﷺ خاتم النبیین ہیں مگر یہ بھی نہ کہنا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔تکملہ مجمع البحار جلد 5 صفحہ 502 زیر حرف زید ، مکتبہ دارالایمان مدینه منوره طبع ثالث 1994ء) پس ان حوالہ جات سے یہ ثابت ہوا کہ ہمارے اسلاف کا یہ نظریہ نہیں تھا جو آجکل کے علماء کا پیدا کیا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ کی آیات پر غور کریں اور ان حوالہ جات پر غور کریں تو ہر بات روز روشن کی طرح واضح ہو جاتی ہے پھر اس بات پر بھی غور کریں کہ اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو کس طرح مہلت دے سکتا ہے جو اس کی طرف جھوٹ منسوب کر کے الہامات بیان کر رہا ہو اور دعوی کرے کہ میں اس کی طرف سے بھیجا گیا ہوں۔یہاں تو اس کے الٹ ہم معاملہ دیکھ رہے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہونے کا دعوی کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی تائیدات ہمیں ہر قدم پر نظر آتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کے ولی اور مولیٰ ہونے کے روشن نشان ہمیں نظر آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ایک د فعہ آپ کو فرمایا کہ وَالله وليكَ وَرَبُّكَ اور خدا تعالیٰ تیرا متولی اور تیرا پرورندہ ہے یعنی ولی اور پالنے والا ہے۔پھر آپ کو ایک الہام ہوا جو 1883ء کا ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو فرمایا أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَاهُمْ يَحْزَنُونَ خبر دار ہو بہ تحقیق جو لوگ مقربان الہی ہوتے ہیں ان پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ کچھ تم کرتے ہیں۔(براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد اوّل صفحہ 620 بقیه حاشیه در حاشیہ نمبر 3) اس کے علاوہ بھی اس مضمون کے بے شمار الہامات آپ کو ہوئے۔جھوٹے مدعی نبوت کے بارہ میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَلَوْتَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْاقَاوِيْلِ۔لَا خَذْنَا مِنْهُ بالْيَمِينِ (الحاقۃ : 45-46) اور اگر بعض جھوٹ ہماری طرف منسوب کر دیتا تو ہم یقینا اسے دائیں ہاتھ سے پکڑ لیتے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو اپنے الہامات بیان کرنے کے بعد 25-26 سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے زندہ رہے اور نہ صرف زندہ رہے بلکہ جماعت کی ترقیات دیکھیں۔اور یہی نہیں بلکہ بہت سے الہامات اللہ تعالیٰ نے بڑی شان سے پورے ہوتے ہوئے آپ کو دکھائے اور اللہ تعالیٰ نے بے شمار موقعوں پر اپنے ولی ہونے کا ثبوت دیا۔ایسا واضح ثبوت جو ایک اندھے کو بھی نظر آتا ہے۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں تیرے ساتھ ہوں، تیرے پیاروں کے ساتھ ہوں۔آج تک ہم یہ نظارہ دیکھ رہے ہیں اور انشاء اللہ آگے بھی دیکھیں گے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو فرمایا کہ " تیری