خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 411
411 خطبه جمعه فرموده 28 اگست 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم اور بڑے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق ملی۔انہوں نے وفات سے پہلے مریم فنڈ کے لئے دولاکھ روپے دینے کی وصیت کی۔اپنے خاندان میں بھی دو یا تین بچوں کی شادی اور بیوہ کے لئے دولاکھ روپے دیئے۔اس لحاظ سے یہ بھی نیکیوں پر چلنے والے اور قربانیاں کرنے والے تھے۔مولوی صاحب کے بھائی کا نام محمد اسلم صاحب ہے۔اسی طرح ایک اور جنازہ ہے۔نسیم بیگم صاحبہ اہلیہ بشیر احمد صاحب چک 46 شمالی سرگودھا۔یہ 17 اگست کو وفات پاگئی ہیں۔ہمارے مبلغ سلسلہ محمد عارف بشیر صاحب کی والدہ تھیں جو آج کل تنزانیہ میں ہیں۔یہ میدان عمل میں تھے اپنی والدہ کے جنازہ میں شامل نہیں ہو سکے۔یہ کہتے ہیں کہ جب میں جامعہ میں داخل ہوا ہوں تو میری والدہ نے پنجابی میں نصیحت کی تھی (جس کا اُردو میں یہ بنتا ہے ) کہ بیٹا اب پڑھ کے آنا اور دین کی خدمت کرنا۔آپ موصیہ بھی تھیں۔بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے اور ان کی اپنی اولادوں کے بارے میں جو نیک خواہشات تھیں وہ بھی پوری فرمائے۔الفضل اند نیشنل جلد 9 شماره 38 مورخہ 18 تا 24 ستمبر 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 9