خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 366
366 خطبات مسرور جلد ہفتم خطبه جمعه فرموده 7 اگست 2009 دے سکتا ہے۔پھر علاوہ اس عزت کے جو مضمون کی خوبی کی وجہ سے عطا ہوئی اسی روز وہ پیشگوئی بھی پوری ہوئی جو اس مضمون کے بارے میں پہلے سے شائع کی گئی تھی۔یعنی یہ کہ یہی مضمون سب مضمونوں پر غالب آئے گا اور وہ اشتہار تمام مخالفوں کی طرف جلسے سے پہلے روانہ کئے گئے تھے۔سو اس روز وہ الہام بھی پورا ہوا اور شہر لاہور میں دھوم مچ گئی کہ نہ صرف مضمون اس شان کا نکلا جس سے اسلام کی فتح ہوئی بلکہ ایک الہامی پیشگوئی بھی پوری ہو گئی۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے اسلامی اصول کی فلاسفی کا یہ مضمون پڑھا تھا۔۔فرماتے ہیں کہ سو یہ عزتیں اور قبولیتیں ہم کو تو مباہلہ کے بعد ملیں۔اب کوئی مولوی ہمیں سمجھا وے کہ عبد الحق نے مباہلہ کے بعد کون سی عزت دنیا میں پائی۔کون سی قبولیت اس کی لوگوں میں پھیلی۔کون سے مالی فتوحات کے دروازے اس پر کھلے۔کون سی علمی فضیلت کی پگڑی اس کو پہنائی گئی“۔فرماتے ہیں یہ دس برکتیں مباہلے کی ہیں جو میں نے لکھی ہیں۔پھر کیسے خبیث وہ لوگ ہیں جو اس مباہلے کو بے اثر سمجھتے ہیں۔فَعَلَيْهِمْ أَنْ يَتَدَبَّرُوا وَ يُفَكِّرُوا فِي هَذِهِ الْعَشَرَةِ الْكَامِلَةِ“۔انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 309 تا 317 حاشیہ) پس اللہ تعالیٰ نے ہر موقع پر آپ کو نشان دکھائے ہیں۔ایک جگہ اللہ تعالیٰ کے اپنے حق میں نشانات کا ذکر کرتے ہوئے اور اس ارفع شان کا ذکر کرتے ہوئے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائی اور ساتھ ہی یہ کہ دشمن کس طرح نامراد ہوئے۔آپ فرماتے ہیں کہ میں بموجب آیت کریمہ وَاَمَّا بِنِعْمَتِ رَبِّكَ فَحَدِتْ اپنی نسبت بیان کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے وہ نعمت بخشی ہے کہ جو میری کوشش سے نہیں بلکہ شکم مادر میں ہی مجھے عطا کی گئی ہے۔میری تائید میں اس نے وہ نشان ظاہر فرمائے ہیں کہ اگر میں ان کو فرداً فردا شمار کروں تو میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ وہ تین لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔( یہ 1906 ء کی بات ہے ) اور اگر کوئی میری قسم کا اعتبار نہ کرے تو میں اس کو ثبوت دے سکتا ہوں۔بعض نشان اس قسم کے ہیں جن میں خدا تعالیٰ نے ہر ایک محل پر اپنے وعدہ کے موافق مجھ کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھا۔اور بعض نشان اس قسم کے ہیں جن میں ہر محل میں اپنے وعدہ کے موافق میری ضرورتیں اور حاجتیں اس نے پوری کیں۔اور بعض نشان اس قسم کے ہیں جن میں اس نے ہمو جب اپنے وعدہ إِنِّي مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ إِهَانَتَكَ کے، میرے پر حملہ کرنے والوں کو ذلیل ورسوا کیا اور اس بات کے نمونے ہم آج بھی دیکھ رہے ہیں۔کئی جگہوں پر نظر آتے ہیں۔الہام کے پورا ہونے کے کئی واقعات ہیں اور مختلف ملکوں میں یہ واقعات رونما ہور ہے ہیں )۔پھر فرماتے ہیں کہ بعض نشان اس قسم کے ہیں جو مجھ پر مقدمہ دائر کرنے والوں پر اس نے اپنی پیشگوئیوں کے مطابق مجھ کو فتح دی۔اور بعض نشان اس قسم کے ہیں جو میری مدت بعث سے پیدا ہوتے ہیں۔کیونکہ جب سے دنیا پیدا