خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 199 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 199

199 خطبہ جمعہ فرمود ه 24 اپریل 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم ایسا دل ہے جو دوسروں کے لئے در در کھنے والا دل ہو۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری عبادت کرنے والے اور نیک عمل کرنے والے وہ لوگ ہوں گے جو پھر میری رضا کی جنتوں میں داخل ہوں گے اور ان میں ہمیشہ رہتے چلے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے دل عطا فرمائے جو نیک عمل کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس میں پیش کرتا ہوں جس سے جماعت کے افراد کے لئے آپ کی دلی خواہش اور کیفیت اور دعا کا پتہ چلتا ہے۔آپ فرماتے ہیں: ” جو حالت میری توجہ کو جذب کرتی ہے اور جسے دیکھ کر میں دعا کے لئے اپنے اندر تحریک پا تا ہوں وہ ایک ہی بات ہے کہ میں کسی شخص کی نسبت معلوم کرلوں کہ یہ خدمت دین کے سزاوار ہے اور اس کا وجود خدا تعالیٰ کے لئے ، خدا کے رسول کے لئے خدا کی کتاب کے لئے اور خدا کے بندوں کے لئے نافع ہے۔ایسے شخص کو جو درد و الم پہنچے وہ در حقیقت مجھے پہنچتا ہے۔پھر فرمایا: ” ہمارے دوستوں کو چاہئے کہ وہ اپنے دلوں میں خدمت دین کی نیت باندھ لیں جس طرز اور جس رنگ کی خدمت جس سے بن پڑے کرے۔پھر فرمایا : ”میں سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک اس شخص کی قدر و منزلت ہے جو دین کا خادم ہے اور نافع الناس ہے۔ورنہ وہ کچھ پرواہ نہیں کرتا کہ لوگ کتوں اور بھیٹروں کی موت مر جائیں“۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 215-216 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) اللہ تعالیٰ ہمیں یہ معیار حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قرآن کی تعلیم اور آنحضرت ﷺ کی سنت کی روشنی میں ، اپنی جماعت میں دیکھنا چاہتے تھے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 20 مورخہ 15 مئی تا21 مئی 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 8)