خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 3 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 3

خطبات مسرور جلد ہفتم 3 خطبہ جمعہ فرموده 2 جنوری 2009 اشاعت ہدایت کا ذریعہ بن رہی ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج یہ نئی ایجادات جو انسان کے فائدے کے لئے ہیں آنحضرت عے کے لائے ہوئے دین کی اشاعت میں کام آرہی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب میں پریس وغیرہ کی مثالیں دی ہیں۔آج ہم دیکھتے ہیں، سیٹلائٹ وغیرہ ہیں اور بہت ساری چیزیں ہیں۔پس یہ جو آنحضرت کے عاشق صادق اور مسیح الزمان کا زمانہ ہے اس میں ایسی ایسی باتیں سامنے آ رہی ہیں یا ان کی مدد سے دین کی اشاعت ہو رہی ہے یا قرآن کریم اور آنحضرت ﷺ کی تعلیم ، مقام اور مرتبہ کی کاملیت کے ایسے ایسے اسلوب اور زاویے نظر آتے ہیں جو ایک مومن کے دل اور ایمان کو مزید تقویت دیتے ہیں اور یہ چیزیں پھر ہمیں آنحضرت ﷺ پر درود بھیجنے کی طرف توجہ دلاتی ہیں۔اللهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَبَارِكُ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ - جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ ہجری سال کا بھی یہ پہلا جمعہ ہے اور شمسی کیلنڈر کا بھی یہ پہلا جمعہ ہے یا قمری سال کا بھی پہلا جمعہ ہے اور شی کیلنڈر کا بھی پہلا جمعہ ہے۔اور جمعہ کے حوالے سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے کی بھی خاص اہمیت ہے۔اسلامی اور دنیاوی کیلنڈر کے نئے سال کے پہلے جمعہ کا جمع ہونا ہمیں دعاؤں کی طرف توجہ دلانے والا ہونا چاہئے۔قمری اور شمسی دونوں نظام خدا تعالیٰ کے پیدا کردہ ہیں۔میں نے جو یہ کہا کہ اسلامی اور دنیاوی تو یہ اس لئے کہ عموماً شمسی سال کی تاریخ جولیس سیزر کے زمانے سے اور پھر عیسائیوں کے زمانے سے گریگورئین کیلنڈر (Graygorian Calander) کے نام سے جانی جاتی ہے اور قمری مہینہ ہمارے اسلامی سال کے لحاظ سے استعمال ہوتا ہے۔ورنہ شمسی اور قمری دونوں اللہ تعالیٰ کے پیدا کردہ نظام ہیں۔تو جیسا کہ میں نے کہا ہمیں اس سے دعاؤں کی طرف توجہ ہونی چاہئے۔جبکہ یہ دونوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد آپ کی خلافت کی دوسری صدی کے پہلے سال میں مل رہے ہیں اور اگر ہم اپنی توجہ دعاؤں پر رکھیں گے ، اپنے اعمال اللہ اور رسول ﷺ کے حکموں کے مطابق بجالانے کی کوشش کریں گے تو دینی اور دنیاوی ترقیات جواب آنحضرت علی کے ساتھ مقدر ہیں ، آپ کے غلام صادق کی خلافت راشدہ کے ساتھ جڑی رہنے والی جماعت کے ذریعہ ہی دنیا کونئی شان سے نظر آئیں گی ، انشاء اللہ۔پس سورج اور چاند کے مہینوں یا سالوں کا جمعہ کے ایک بابرکت دن میں جمع ہونا بھی مسیح محمدی کے جمع کے نشانوں میں سے ایک نشان ہے اور ہو سکتا ہے کئی دفعہ دونوں دن جمع ہو چکے ہوں لیکن اس لحاظ سے، اس حوالے سے یہ اس طرح پہلی دفعہ جمع ہو رہا ہے اور انشاء اللہ جماعت احمدیہ کی ترقی کی نئی منازل کی طرف لے جانے والا یہ ایک سنگ میل ہے۔آج جبکہ دنیا لہو ولعب میں ڈوبی ہوئی ہے۔لہو ولعب کے بد بودار پانی میں غوطے کھا رہی ہے۔ایک احمدی کو اور ہر ملک کی ہر جماعت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے قرآن کریم کی تعلیم کو اپنے اندر بھی لاگو کرنے کی کوشش پہلے سے