خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 141
141 خطبہ جمعہ فرمودہ 13 مارچ 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم بات سے منع کیا ہے کہ مسلمان کے ہاتھ سے مسلمان کا خون نہیں ہونا چاہئے۔اس دنیا میں بھی سزا اگلے جہان میں بھی عذاب اور آج کل ایک دوسرے کا خون اس سے بھی زیادہ ارزاں اور سستا ہے جتنا ایک جانور کا خون ہوتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر جو آخری نصیحت فرمائی تھی اس میں فرمایا تھا کہ تمہارے لئے اپنے خونوں اور اپنے اموال کی حفاظت کرنا اسی طرح واجب ہے جس طرح تم اس دن اور اس مہینے کی حرمت کرتے ہو۔ایک دوسرے پر خون کی اور مالوں کی حفاظت کی ذمہ داری ڈالی تھی۔( بخاری کتاب المغازی باب حجۃ الوداع حدیث 4406 ) آج دیکھ لیں پاکستان میں کیا ہورہا ہے؟ ایک دوسرے کو لوٹا جا رہا ہے۔احمدیوں کو خدا کے نام پر لوٹا جارہا ہے حالانکہ آنحضرت ﷺ نے ہر کلمہ گو کو فرمایا کہ وہ مسلمان ہے۔اللہ تعالیٰ رحم کرے مسلمانوں کی حالت پر بھی اور انہیں توفیق دے کہ اس رحمتہ للعالمین کے حقیقی اسوہ پر چلنے ولے بنیں تا کہ اللہ تعالیٰ کے رحم کے وارث ٹھہر سکیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی آپ ﷺ کے اسوہ پر چلتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل جلد نمبر 16 شمارہ نمبر 14 مورخہ 13 اپریل تا 9 اپریل 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 9