خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page xi
viii خطبات مسرور جلد ہفتم فہرست خطبات 33 14 اگست منہائیم جرمنی 382371 جماعت احمدیہ جرمنی کے جلسہ سالانہ کا آغاز - حضرت مسیح موعود کے بیان فرمودہ جلسہ کے مقاصد کا ذکر۔ان ایام میں عبادات کی طرف توجہ کی توقع۔خدا کی معرفت میں بڑھنے کے لئے عبادات اور ذکر الہی بہت اہم ہے۔معرفت الہی بندوں کے حقوق ، آپس میں پیار اور ایک تڑپ کے ساتھ خدا کے پیغام کو پہنچانے کی طرف توجہ دلاتی ہے۔کارکنان کو خدمت اور مہمانوں کو شکر کی نصیحت۔ہر احمدی دوسرے کے لئے محبت مودت کا اظہار کرنے والا بن جائے۔بیعت کی حقیقت کا ذکر۔نیکیوں کو پھیلانے اور جماعت کے تقویٰ کو بڑھانے والی چیز اپنا جائزہ ہے۔شاملین جلسہ کو جس جگہ بھی احمدیوں پر ظلم ہو رہا ہے ان کے حوالے سے دعا کی نصیحت۔34 21 اگست بیت الفتوح لندن 395383 حضور انور کی جرمنی کے جلسہ سے واپسی حضور انور کی دونوں جلسوں کی مصروفیات کا ذکر۔جلسوں کا مقصد ہر سال جمع ہو کر اپنی سوچوں اور خیالات کو اس نہج پر چلانے کی تربیت اور پھر سارا سال اس روحانی فیض کی جگالی کرتے رہیں۔صرف یوکے اور جرمنی کے جلسوں کے قریب ہونے کی وجہ سے تسلسل کا مزہ نہیں بلکہ اگلے سال کے جلسہ تک تسلسل کو قائم رکھیں۔جلسوں کا اجراء ایک ٹرینگ کیمپ ہے۔بیلجیئم کی پہلی مسجد کی تعمیر کے لئے برسلز میں جگہ خریدنے کی ہدایت۔یورپ کے ہر ملک میں آئندہ پانچ ، چھ سالوں میں ایک ایک مسجد بنانے کی خواہش۔جلسہ کے دوران عملی نمونہ خاموش تبلیغ ہے۔بلغاریہ میں احمدیوں پر پابندیوں سے احمدیت کی طرف عیسائیوں کی توجہ۔سب سے بڑی دعا یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو گنا ہوں سے پاک کرنے کی دعا کرے۔رمضان میں پاکستانی احمدیوں اور جہاں بھی مخالفت ہے اُن کے لئے دعا کی نصیحت۔35 28 اگست بیت الفتوح لندن 396 تا 411 خدا نے ہر زمانے میں اپنے انبیاء کے ذریعہ سے وہ راستے دکھائے جو خدا کی طرف لے جانے والے ہیں۔انسان کے ارتقائی عروج میں کامل شریعت کا نزول۔روزے خدا کی قربت کا ایک ذریعہ ہلکی پھلکی بیماری اور چھوٹ کو بہانہ بنا کر روزہ نہ چھوڑ ہیں۔ہماری خوش قسمتی کہ ایک اور رمضان سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کر دیا۔ان دنوں میں اللہ کے فضلوں کی کوئی حد نہیں ہوتی۔رمضان میں شیطان کو جکڑ دیے جانے کی حقیقت۔صدقہ اور اخلاق حسنہ، تلاوت قرآن کریم کی نصیحت۔ہمیں ایسے روزے رکھنے چاہئیں جو ہمارے اس دنیا سے رخصت ہونے تک ہمارے ہر قول و فعل کو خدا کی رضا کا ذریعہ بناتے ہوئے خدا سے ملانے والے ہوں۔روزے کی قبولیت کے لئے لوازمات کو پورا کرنا ضروری ہے۔رمضان میں برائیاں اور بدیاں کرنے والوں کے لئے جنت کے دروازے نہیں کھولے جاتے ، اس امر کی تشریح۔آیت وَإِذَا سَأَلَكَ کی لطیف تشریح۔