خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 88 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 88

خطبات مسرور جلد ہفتم 88 خطبه جمعه فرموده 13 فروری 2009 ہوئے ہے، ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور بڑی تیزی سے اس طرف جا رہے ہیں جہاں جنگ عظیم کا بڑا واضح امکان نظر آ رہا ہے۔اس سے پھر انسانیت کی تباہی ہونی ہے۔اس لئے ہمیں یہ دعا خاص طور پر کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ جہاں جنگ کے شر سے اور جنگ کی آفات سے سب احمدیوں کو محفوظ رکھے وہاں مسلم امہ کو بھی محفوظ رکھے اور تمام انسانیت کو بھی محفوظ رکھے۔اگر ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو دنیا بالکل آگ کے کنارے پر کھڑی ہے اور کسی وقت بھی یہ کنارا گرے گا اور ایک خوفناک تباہی اور آفت آنے والی ہے۔اس لئے بہت زیادہ دعاؤں کی ضرورت ہے۔اس طرف خاص توجہ دیں۔اگر آج دنیا میں کوئی بچا سکتے ہیں تو احمدی دعاؤں سے بچا سکتے ہیں کیونکہ یہی لوگ ہیں جو حقیقی مومن بھی ہیں اور اس جماعت میں شامل ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت ہے۔پس خاص کوشش سے اپنے اندر بھی تبدیلیاں پید کرتے ہوئے اور دنیا کی تباہی کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے خاص طور پر بہت دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 10 مورخہ 6 مارچ تا 12 مارچ 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 9