خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 58 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 58

58 خطبات مسرور جلد ہفتم خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 2009 صد بہادقائق اور حقائق کو نہ لکھتے کہ جو درحقیقت کتاب کے حجم بڑھ جانے کا موجب ہیں تو پھر خود کتاب کی تالیف ہی غیر مفید ہوتی۔رہا یہ کہ اس قدر روپیہ کیوں کر میسر آوے گا۔سو اس سے تو ہمارے دوست ہم کو مت ڈراویں اور یقین کر کے سمجھیں جو ہم کو اپنے خدائے قادر مطلق اور مولیٰ کریم پر اس سے زیادہ تر بھروسا ہے کہ جو ممسک اور خسیس لوگوں کو اپنی دولت کے ان صندوقوں پر بھروسہ ہوتا ہے کہ جن کی تالی ہر وقت ان کی جیب میں رہتی ہے سو وہی قادر تو انا اپنے دین اور اپنی وحدانیت اور اپنے بندہ کی حمایت کے لئے آپ مدد کرے گا۔اللَمُ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلى كُلّ شَيْ ءٍ قَدِيرٌ ( البقرة: 107 )۔(براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد نمبر 1 صفحہ 70) یہ چند ایک واقعات میں نے پیش کئے ہیں آپ کی زندگی کے بے شمار واقعات ہیں جو ہمیں جماعت کی تاریخ میں آپ کی سیرت میں ملتے ہیں۔پھر آپ کی وفات کے بعد بھی اللہ تعالیٰ نے جب بھی آپ کی جماعت کے خلاف کوئی فتنہ اٹھا جماعت کی مددفرمائی۔اس کے بدنتائج سے جماعت کو محفوظ رکھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو یہ سلسلہ قائم فرمایا تھا یہ دنیا کے ہر ملک میں ترقی کرتا چلا جا رہا ہے۔بعض ملکوں میں حکومتوں کی پابندیوں کے اور مخالفت کے باوجود آپ کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھیل رہی ہے۔باوجود کئی وسائل کے ، جس کا آج کے دور میں دنیا دار جب دیکھتا ہے تو وہ تصور بھی نہیں کر سکتا کہ ان وسائل سے کس طرح ہوسکتا ہے کیونکہ اس کے نزدیک تو سب سے پہلے انسان کے لئے بے انتہا وسائل چاہئیں۔اگر جماعت کا بجٹ دیکھیں تو ہماری جماعت کا ساری دنیا کا جو گل بجٹ ہے بھی وہ دنیا کے بعض دولت مند افراد کی جو سال کی آمد ہے شاید اس سے بھی کم ہی ہو۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ان وسائل میں جو اللہ تعالیٰ نے جماعت کو عطا فرمائے ہیں اتنی برکت عطا فرمائی ہے، اس قدر بڑھا دیا ہے کہ وہ دنیا کو بہت نظر آتے ہیں۔جب بھی کسی دنیا دار سے بات کرو تو ان کا یہی تصور ہوتا ہے کہ جماعت شاید مالی لحاظ سے بہت مستحکم ہے اور بے انتہا جائیداد میں اور روپیہ اس کے پاس ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت مستحکم ہے۔کیونکہ صحیح رقم صحیح جگہ پر خرچ ہوتی ہے۔مجھے یاد ہے کہ گزشتہ دورے میں میں بینن کے صدر صاحب سے ملا۔آج کل ان کو انویسٹمنٹ کا بڑا شوق ہے کہ میرے ملک میں انویسٹمنٹ کی جائے تو اس لحاظ سے وہ بھی شاید دنیا داری کی نظر سے ملے تھے۔پہلا سوال انہوں نے مجھے یہی کیا کہ کتنے ملین ڈالرز کی جماعت یہاں انویسٹمنٹ کرنے والی ہے۔تو یہ تو ان لوگوں کے تصور ہیں۔اصل میں تو اللہ تعالیٰ کا ہاتھ ہے جو ہمارے ساتھ ہے اور ہر کام اور ہر کوشش میں وہ ہی ہماری ہمیشہ کفایت کرتا ہے اور یہ اس زندہ خدا اور اسلام کے زندہ خدا کا نشان ہے جو ہر وقت ظاہر ہوتا ہے اور جماعت احمدیہ کا ہر فر داس کو محسوس کرتا ہے بلکہ پوری دنیا بھی اس کو محسوس کرتی ہے۔یہ زمین و آسمان کا وہ مالک خدا ہے جو اپنے بندوں کو جب