خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 522 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 522

522 خطبہ جمعہ فرمودہ 6 نومبر 2009 خطبات مسرور جلد هفتم بیٹھ کر وہ کرتا ہے یا امریکہ کینیڈا میں بیٹھ کر کر رہا ہے یا آسٹریلیا میں بیٹھ کر کر رہا ہے یا ہالینڈ اور فرانس میں بیٹھ کر کر رہا ہے یا یورپ یا کسی بھی دنیا کے ملک میں بیٹھ کر کر رہا ہے وہ قربانی افریقہ کے دور دراز علاقوں میں کسی نیک بخت کی تربیت کا باعث بن رہی ہے۔وہ برائیوں کو روکنے کا باعث بن رہی ہے۔پھر جیسا کہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہر فرقہ میں سے کچھ لوگ تفقہ فی الدین کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف بلائیں تو ان تَفَقُه فِی الدِّینِ کرنے والوں پر جو اخراجات ہیں اس میں بھی چندہ دینے والے احمدی کا حصہ شامل ہو کر اسے بھی اس ثواب میں شامل کر رہا ہوتا ہے جو دین کا پیغام پہنچانے والے کو مل رہا ہوتا ہے۔پس یہ قربانیاں جو احمدی کرتے ہیں ایسی قربانیاں ہیں جو تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ کے دائرے کو وسیع کرتی چلی جاتی ہیں۔اب میں بعض کو ائف پیش کروں گا جو چندہ تحریک جدید کے ختم ہونے والے گزشتہ سال کے ہیں اور ساتھ ہی حسب روایت نومبر کے پہلے جمعہ میں جو تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان ہوتا ہے اس کا بھی اعلان کرتا ہوں۔مالی لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے چندے کی اس مد میں یا اس تحریک میں جو فضل فرمائے ہیں ان کو دیکھ کر ایک مومن اللہ تعالیٰ کی حمد اور شکر کرتا ہے۔ایک احمدی کے جذ بات اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزاری سے جھکتے ہیں۔دنیا جانتی ہے کہ گزشتہ سال معاشی لحاظ سے بدترین سال گزرا ہے۔کاروباروں پر بھی بے انتہا منفی اثرات ہوئے ہیں۔ملازمتوں سے بھی کئی لوگوں کی فراغت ہوئی ہے۔مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے گھریلو اخراجات بھی بہت بڑھ گئے ہیں۔اگر عام نظر سے، دنیا کی نظر سے دیکھا جائے تو اس کا نتیجہ چندوں پر منفی صورت میں ظاہر ہونا چاہئے تھا۔لیکن حضرت مسیح موعود کی اس جماعت نے خیر امت ہونے کا ایسا نمونہ دکھایا ہے کہ دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھر جاتا ہے لیکن اس کے باوجود ہم کسی لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا حق ادا نہیں کر سکتے۔ہمارے حمد اور شکر کے پیالے جتنے بڑے ہوں تو وہ پھر بھی محدود ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کے انعامات اور فضل لا محدود ہیں۔اب میں بعض کو ائف پیش کر دیتا ہوں۔تحریک جدید کا یہ 75 واں سال گزرا ہے۔باقی دفاتر جو ہیں، دفتر اول دوئم سوئم انکارپورٹ میں ذکر نہیں آیا۔مجھے بھی یاد نہیں رہا کہ نوٹ کر کے لے آتا۔بہر حال دفتر دوم 19 سال بعد شروع ہوا تھا۔پھر دفتر سوئم حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے غالباً 1965ء میں جنوری میں شروع کیا تھا۔پھر حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے 19 سال بعد شاید 1985ء میں دفتر چہارم شروع کیا۔اور 2004ء میں میرا خیال ہے کہ میں نے دفتر پنجم شروع کیا تھا اور میں نے یہ کہا تھا کہ دفتر پنجم میں نئے بچے اور نئے شامل ہونے والے احمدی شامل ہوں۔بہر حال تحریک جدید کو شروع ہوئے 75 سال ہو گئے ہیں۔75 واں سال اختتام پذیر ہو گیا ہے۔76 واں سال شروع ہو گیا ہے اور ر پورٹس کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کی جماعتوں نے اس سال تحریک جدید میں 49لاکھ 53 ہزار 800 پاؤنڈ کی مالی قربانی پیش کی ہے اور یہ وصولی گزشتہ سال کی وصولی کے مقابلے پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے 8 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ زیادہ ہے۔