خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 516 of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 516

516 خطبہ جمعہ فرمودہ 19 دسمبر 2008 خطبات مسرور جلد ششم ریسر چ والے بھی بڑے پریشان ہیں۔اس پر بڑی تحقیق ہو رہی ہے کہ اس کیڑے کو کس طرح ختم کیا جائے اور پھر اس بیماری سے کس طرح چھٹکارا پایا جائے۔بعض یہ کہتے ہیں کہ اگر یہی حال رہا تو چند سالوں میں شہد کی مکھی نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔یا بعض جگہوں پر بالکل ختم ہو جائے گی۔میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ ان کے یہ اندازے غلط ہیں کہ کبھی ختم ہو جائے گی یا شہد ختم ہو جائے گا کیونکہ یہ مثال جو قرآن کریم نے دی ہے یہ مثال ہی اس بات کی ضمانت ہے کہ یہ ختم نہیں ہوگا۔جس طرح قرآن کریم نے رہتی دنیا تک رہنا ہے۔یہ چیزیں بھی ساتھ ساتھ چلیں گی جن میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا ہے کہ شفاء بھی ہے۔ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ بعض علاقوں میں اللہ تعالیٰ اپنی قدرت دکھانے کے لئے اور انسان کے بڑھے ہوئے شرک کی وجہ سے سزا کے طور پر اس میں کمی کر دے۔احمدیوں کو بھی ریسرچ میں آنا چاہئے۔کیونکہ شہد کی مکھی کا سلسلہ بھی وحی کے سلسلے سے جڑا ہوا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرے گا جو وحدانیت اور وحی سے خاص طور پر جڑے ہوئے ہیں۔اس سوچ کی وجہ سے میں احمدیوں کو کہہ رہا ہوں کہ احمدیوں کو شہد کی مکھی کی ریسرچ میں آکر اس وجہ کو تلاش کرنا چاہئے جس سے باہر کے کیڑے نے آ کر شہد کے چھتوں میں یہ فساد پیدا کیا ہے۔مجھے نہیں پتہ کہ اس وقت کوئی احمدی اس فیلڈ میں ہے کہ نہیں اگر کوئی ہے تو مجھے اس بارہ میں بتا ئیں۔ضمنا میں یہ بھی کہہ دوں کہ میں احمدی طلباء سے کچھ سالوں سے یہ کہہ رہا ہوں کہ ہر قسم کی ریسرچ کے میدان میں آگے آئیں۔یہ میدان بڑی تیزی سے ان ملکوں میں خالی ہو رہا ہے اور دنیا کو اس کی ضرورت بھی ہے۔اس سے ترقی یافتہ ملکوں میں احمدیوں کے پاؤں بھی جمہیں گے اور جو دوسرے ملکوں سے آئے ہیں۔اور جو یہاں کے احمدی ہیں ان کو تو کرنا ہی چاہئے۔اس ریسرچ کی وجہ سے وہ اپنے ملکوں کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکیں گے۔تو بہر حال یہ بات ہورہی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے بیماریوں کے علاج بھی پیدا کئے ہوئے ہیں اور اس کا قرآن کریم میں بھی ذکر ہے اور احادیث میں بھی ذکر ہے۔آنحضرت ﷺ کی بعض احادیث پیش کرتا ہوں جن میں آپ نے بعض بیماریوں کے لئے علاج بیان فرمایا ہے۔حضرت سعد بیان کرتے ہیں کہ میں بیمار ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ میری عیادت کے لئے تشریف لائے۔اپنا ہاتھ میری چھاتی پر رکھا یہاں تک کہ اس کی ٹھنڈک میں نے دل پر محسوس کی۔آپ نے فرمایا تمہیں دل کا مرض ہے۔تم ثقیف قبیلہ کے حریف حارث بن کلدہ کے پاس جاؤ کیونکہ وہ طبابت کرتا ہے۔اسے چاہئے کہ سات عجوہ کھجوریں گٹھلیوں سمیت کوٹ ڈالے اور پھر ان کی دوائی بنا کر تیرے منہ میں ڈالے۔تو دل کی بیماری کے لئے عجوہ کھجوروں کی طرف نشاندہی فرمائی۔( سنن ابی داؤد کتاب الطب باب في تمرة العجوة - حدیث نمبر 3875) پھر حضرت عباس سے روایت ہے۔آپ نے فرمایا کہ تین چیزوں میں شفا ہے۔شہد کے گھونٹ میں، نشتر سے