خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 335
خطبات مسرور جلد ششم 335 (34) خطبه جمعه فرمود 220 اگست 2008 فرمودہ مورخہ 22 راگست 2008ء بمطابق 22 رظہور 1387 ہجری شمسی بمقام مئی مارکیٹ۔منہائم۔جرمنی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس خطبہ جمعہ کے ساتھ جماعت احمد یہ جرمنی کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔اس سال کیونکہ خلافت احمدیہ کے پہلے سو سال پورے ہونے پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے خاص اہتمام سے جلسے منعقد کر رہے ہیں، اول تو پہلے بھی اہتمام سے ہوتے تھے لیکن لوگوں کی بھی اس طرف زیادہ توجہ ہے اس لئے اس سال کے جلسہ میں ہر ملک میں شاملین جلسہ کی تعداد اور انتظامات کے لحاظ سے اضافہ اور وسعت نظر آتی ہے۔اور کیونکہ خلافت جو بلی کی وجہ سے میں بھی اس سال دنیا کے مختلف ممالک کے جلسوں میں شامل ہو چکا ہوں ، اس لئے انتظامیہ اس لحاظ سے بھی زیادہ کانٹس ہوگئی ہے۔یہاں جرمنی میں بھی توجہ دے رہی ہے کہ یہاں کا جلسہ کسی بھی لحاظ سے کسی دوسرے ملک کے جلسوں سے کم نظر نہ آئے۔اور افریقہ کے جلسوں میں گھانا کے جلسے نے خاص طور پر لوگوں کی توجہ اپنی طرف پھیری۔بہر حال اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ اس سال کا میرا تو سا تو اں جلسہ ہے، جس میں میں شامل ہوا ہوں۔جرمنی کا جلسہ ہر سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی کامیابی سے منعقد ہوتا ہے اور امید ہے انشاء اللہ تعالیٰ اس سال پہلے سے بڑھ کر ہوگا اور ہر فر د جو اس جلسے میں شامل ہو رہا ہے اس جلسے کی روح کو سمجھتارہا تو خود بھی اس جلسے سے فیض اٹھانے والا ہوگا اور مجموعی طور پر جلسے کی کامیابی کا باعث بھی بنے گا۔پس آپ میں سے ہر ایک مرد، عورت، بچہ، جوان ، ہمیشہ اس بات کو پیش نظر رکھیں کہ ہمارا یہاں آنے کا مقصد کیا ہے؟ اور یہ مقصد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں بتا دیا ہے۔آپ نے اپنی بیعت میں آنے والوں کو اس بیعت میں آنے کے بنیادی مقصد ، جس کی وجہ سے ایک شخص جماعت میں شامل ہے، بتایا ہے یا جماعت میں جو نیا آنے والا شامل ہوتا ہے اس کو یہ مقصد بتایا جاتا ہے۔آپ نے فرمایا کہ : " تمام مخلصین داخلین سلسلہ بیعت اس عاجز پر ظاہر ہو کہ بیعت کرنے سے غرض یہ ہے کہ تا دنیا کی محبت ٹھنڈی ہو اور اپنے مولیٰ کریم اور رسول مقبول ﷺ کی محبت غالب آ جائے۔اطلاع منسلکہ آسمانی فیصلہ۔روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 351)