خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 528
528 خطبہ جمعہ فرمودہ 26 دسمبر 2008 خطبات مسرور جلد ششم مومنوں کو خوش ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے وہی وارث ہیں۔قرآن کریم میں درج تمام پیشگوئیاں مومنوں کے حق میں ماضی میں بھی پوری ہوئیں اور آخرین کے دور میں بھی پوری ہوں گی اور مومنین کی جماعت اور شیطان کے خلاف جو جنگ جاری ہے اس کا انجام آخر کار مومنوں کے حق میں ہی نکلنا ہے اور مخالفین نے خائب و خاسر ہونا ہے۔یہ ایک پیشگوئی ہے جو سیح موعود کے زمانے کے لئے بھی اسی طرح قائم ہے۔پس میں یہاں پھر ہمدردی کے جذبے سے تمام سعید فطرت مسلمانوں سے بھی کہتا ہوں کہ جیسا کہ میں پہلے بھی کہ آیا ہوں اور کہتا رہا ہوں کہ قرآن کریم کی تعلیم کا حقیقی فیض اور شفاء اور رحمت اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی جماعت سے جڑنے سے ہی وابستہ ہے۔کیونکہ آنحضرت ﷺ نے بڑی تاکید سے اپنے ماننے والوں کو اس طرف توجہ دلائی ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی یہی فرمایا ہے کہ آخرین میں آنے والے سے جڑو گے تو وہ فیض پالو گے جو پہلوں نے پایا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی جماعت سے جڑ کر قرآن کریم کی حکومت دنیا میں قائم کر کے اپنی اور دنیا کی روحانی شفاء کا انتظام کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق دے کہ اس کا حق ادا کرنے والے بنتے چلے جائیں اور کبھی اس فیض سے محروم نہ ہوں۔پھر سورۃ یونس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ يَأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ تَكُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَشِفَاءٌ لِمَا فِي الصُّدُوْرِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِيْنَ (یونس: 58) کہ اے انسانو! یقینا تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت کی بات آ چکی ہے۔اسی طرح جو بیماری سینوں میں ہے اس کی شفاء بھی اور مومنوں کے لئے ہدایت اور رحمت بھی۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کو مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔وہ خدا جو تمام کائنات کا رب ہے۔زمین آسمان میں کوئی چیز ایسی نہیں جو اس کی ربوبیت سے باہر ہے۔پس اس کلام کو معمولی نہ سمجھو اور نہ ہی اس رسول ﷺ کو معمولی سمجھو جس پر یہ کلام اترا ہے۔وہ رسول جس کو ہم نے رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا ہے وہ اس صفت کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اس کلام کے ذریعہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تا کہ تم عذاب سے بچ سکو۔وہ تمہارے سینوں کو بیماریوں سے پاک کرتا ہے تا کہ تم روحانیت میں ترقی کر سکو۔وہ تمہاری ہدایت اور رحمت کا سامان کرتا ہے جس سے ہدایت پاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جذب کرنے والے بنو اور جب یہ سب کچھ ہوگا تبھی تم مومن کہلانے کے حقدار بنو گے۔پس آنحضرت ﷺ پر یہ کتاب اتار کر اللہ تعالیٰ نے گل انسانیت پر احسان کیا ہے۔یہ ایسا کامل کلام ہے جس میں وہ تمام نصائح موجود ہیں۔ان تمام اوامر ونواہی کا ذکر ہے جو انسان کو با اخلاق انسان بنا کر پھر با خدا انسان بناتے ہیں۔پس ایسی کامل کتاب سے اے لوگو ! فیض پانے کی کوشش کرو تا کہ تمہاری دنیا بھی سنور جائے اور تمہاری آخرت بھی سنور جائے۔اس دنیا اپنے مقصد پیدائش کو پہچانے لگو۔پس یہ ایک انتہائی پیارا