خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 470
470 خطبه جمعه فرموده 7 نومبر 2008 خطبات مسرور جلد ششم اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے چندہ ادا کرنے والوں کی تعداد بھی پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور گو کہ میرا جو انداز ہ تھا اور جو ٹارگٹ میرے ذہن میں ہے اس سے یہ تھوڑی ہے اگر یہ چاہیں اور جماعتیں اگر پوری طرح کوشش کریں خاص طور پر افریقہ کی جماعتیں تو ایک سال میں ہی یہ تعداد تین گنا زیادہ ہو سکتی ہے اور پھر آگے جمپ (Jump) کرتی چلی جائے گی انشاء اللہ تعالیٰ۔اور اس میں تعداد کے لحاظ سے بھی جو اضافہ کرنا ہے، جیسا کہ میں نے کہا افریقہ میں نائیجیریا نے سب سے زیادہ اضافہ کیا ہے اور توجہ کی ہے، پھر گھانا نے اضافہ کیا ہے، کینیڈا ہے، ہندوستان ہے، جرمنی ہے، برطانیہ ہے، انڈونیشیا ہے، بین ہے، نائیجریا ہے اور آئیوری کوسٹ ہے تو پانچ ممالک افریقہ کے شامل ہوئے ہیں اور مزیدا اگر توجہ دیں تو یہ تعداد بہت بڑھ سکتی ہے۔جو سب سے پہلا دفتر شروع ہوا تھا جب حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے تحریک کا اجراء فرمایا تھا وہ دفتر اول کہلاتا ہے جس کے 19 سال تھے ، اور اس میں جو مرحومین ہیں ان کے کھاتے زندہ کرنے کے لئے بھی کہا گیا تھا تو یہ تقریباً تمام کھاتے 3 ہزار 851 زندہ کر دیئے گئے ہیں۔کچھ تو انہوں نے خود ہی ان کے ورثاء نے ، عزیزوں نے جاری کئے تھے، باقی جو تھے وہ مرکزی طور پر بعض نے یہاں یورپ سے رقوم بھیجیں ان سے 272 کھاتے پورے کر دیئے گئے۔پاکستان کی رپورٹ بھی پیش کی جاتی ہے اس میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے 3 بڑی جماعتوں میں اول لاہور، دوم ربوہ اور سوم کراچی ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ربوہ کے رہنے والوں نے اپنی مجموعی وصولی کے لحاظ سے جو فیصد اضافہ ہے وہ بہت زیادہ کیا ہے۔اگر وصولی کے لحاظ سے دیکھا جائے نمبر 1 پر ربوہ، نمبر 2 پر کراچی اور نمبر 3 پر لاہور چلا گیا ہے۔وصولی کے لحاظ سے پاکستان کی جو باقی پہلے دس نمبر کی جماعتیں ہیں، وہ ہیں راولپنڈی ،اسلام آباد، سیالکوٹ، ملتان، کوئٹہ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ،حیدرآباد، بہاولپور، ساہیوال۔اور ضلعوں میں پہلے دس اضلاع ہیں، سیالکوٹ ، میر پور خاص، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، گجرات، بہاولنگر، نارووال، میر پور آزاد کشمیر، پشا ور اور بدین۔پھر جنہوں نے اپنی وصولیوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے ان میں سانگھڑ ، واہ کینٹ، کنری، کھوکھر غربی ( یہ چھوٹی جماعتیں ہیں ( 166 مراد، ندیم آباد، بشیر آباد، گھٹیالیاں خورد، صابن دستی۔انگلستان کی جو پہلی بڑی دس مجالس ہیں انہوں نے اس دفعہ یہ کیا ہے کہ بڑی اور چھوٹی علیحدہ کر دی ہیں۔کیونکہ چھوٹی جو تھیں وہ بڑی سے آگے نکل جاتی تھیں۔شاید شکوے کو دور کرنے کے لئے لیکن وصولی کے لحاظ سے بہر حال چاہے اس کو چھوٹی کہیں یا بڑی سکنتھو رپ آگے ہی ہے۔حلقہ مسجد فضل نمبر 1 پہ ہے، ووسٹر پارک نمبر 2 پرہ، ویسٹ ہل تھورپ ہے۔