خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 409 of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 409

خطبات مسرور جلد ششم 409 خطبه جمعه فرموده 3 اکتوبر 2008 حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” اس امر کے دلائل بیان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ انسان اپنی مختصر زندگی میں بلاؤں سے محفوظ رہنے کا کس قدر محتاج ہے۔(انفرادی طور پر بھی بلاؤں سے محفوظ رہنے کی دعائیں کرنی چاہئیں )۔فرماتے ہیں کہ اور چاہتا ہے کہ ان بلاؤں اور وباؤں سے محفوظ رہے جو شامت اعمال کی وجہ سے آتی ہیں اور یہ ساری باتیں سچی توبہ سے حاصل ہوتی ہیں۔( جو کچی تو بہ کرتا ہے ، جو کامل ایمان رکھتا ہے اس کو اللہ تعالیٰ پھر ان باتوں سے محفوظ رکھتا ہے)۔فرماتے ہیں کہ ” پس تو بہ کے فوائد میں سے ایک یہ بھی فائدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا حافظ اور نگران ہو جاتا ہے اور ساری بلاؤں کو خدا دور کر دیتا ہے اور ان منصوبوں سے جو دشمن اس کے لئے تیار کرتے ہیں ان سے محفوظ رکھتا ہے اور اس کا یہ فضل اور برکت کسی سے خاص نہیں بلکہ جس قدر بندے ہیں خدا تعالیٰ کے ہی ہیں۔اس لئے ہر ایک شخص جو اس کی طرف آتا ہے اور اس کے احکام اور اوامر کی پیروی کرتا ہے وہ بھی ویسا ہی ہو گا جیسے پہلا شخص جو تو بہ کر چکا۔وہ ہر ایک بچے تو بہ کرنے والے کو بلاؤں سے محفوظ رکھتا ہے اور اس سے محبت کرتا شخص۔پس یہ تو بہ اور ایمان میں بڑھنا اور ایمان میں کامل ہونے سے اور اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے سے ہر تھے نظارے دیکھ سکتا ہے جو سچے نبی کی پیروی کرنے والا ، اللہ تعالیٰ کے حکموں پر چلنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اصل کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم میں سے ہر ایک کو اپنی خاص حفاظت میں رکھے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 15 شمارہ 43۔مورخہ 24اکتوبر تا 31 اکتوبر 2008ءصفحہ 5 تاصفحہ 7)