خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 357 of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 357

357 خطبه جمعه فرموده 29 اگست 2008 خطبات مسرور جلد ششم بہر حال ان مخالفین پر یہ واضح ہو کہ اللہ تعالیٰ کی یہ تقدیر ہے کہ جماعت احمدیہ کے قدم آگے بڑھنے ہی بڑھنے ہیں۔اور انہیں کوئی روک نہیں سکتا انشاء اللہ تعالیٰ۔تمہاری کیا حیثیت ہوتی ہے؟ یہ تم اپنی ظاہری حالت دیکھ کر خود جانتے ہو یا اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ اس نے کیا حیثیت کرنی ہے۔تو ان مظلوم احمدیوں کے لئے بھی خاص طور پر دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ظلم کے خاتمے کے دن جلد تر لائے اور قریب لائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” یہ مت خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا۔تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو جو زمین میں بویا گیا۔خدا فرماتا ہے کہ یہ پیج بڑھے گا اور پھولے گا اور ہر ایک طرف سے اس کی شاخیں نکلیں گی اور ایک بڑا درخت ہو جائے گا۔پس مبارک وہ جو خدا کی بات پر ایمان رکھے اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے“۔(رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 309) پس احمدیوں کا تو اس بات پر ایمان اور مضبوط ہوتا ہے۔ہمارے مخالفین بھی سن لیں کہ جب یہ نازک پودا تھا اس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت فرمائی اور کوئی حملہ بھی کامیاب نہیں ہونے دیا۔آج اس پودے نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے درخت کی شکل اختیار کر لی ہے اور آج بھی یہ درخت اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ تعالٰی، اللہ تعالیٰ نے ہی اس کی حفاظت کرنی ہے۔ان ابتلاؤں سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے بھی جماعت کامیاب گزری ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے گزارے گا۔لیکن تم لوگ یاد رکھو کہ تمہارے نشان مٹا دیئے جائیں گے۔اس لئے ہوش کرو اور اپنی تباہی اور بربادی کو آواز نہ دو۔اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو عقل اور سمجھ دے۔الفضل انٹرنیشنل جلد 15 شماره 38 مورخہ 19 ستمبر تا 25 ستمبر 2008ء صفحہ 5 تا8)