خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 274 of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 274

خطبات مسرور جلد ششم 274 خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جولائی 2008 شائع بھی کیا۔19 کو لیا تھا 20 کو شائع کیا اور تقریر بھی دی۔اس میں یہ لکھا کہ اسلام کا خلیفہ اختتام ہفتہ کے روز دنیا اور خاص طور پر Harrisburg کے لوگوں کے لئے ایک پیغام لا رہے ہیں۔ہر جگہ جو امریکہ میں اخباروں نے دیا وہ اسلام کا خلیفہ لکھا۔اس سے بعض مسلمانوں کو اور خاص طور پر مولویوں کو اور زیادہ تکلیف ہوگی۔یہ لکھتا ہے کہ مرزا مسرور احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ تم اپنے خالق کو پہچان سکتے ہو جب تم اس کی مخلوق سے محبت کرو۔یہ پیغام امریکیوں کے لئے ہی نہیں۔یہ پیغام تمام دنیا کے لئے ہے جو مسیح موعود لائے ہیں۔یہ اس نے خلاصہ بیان کر دیا جو میں نے کہا تھا کہ اپنے خدا کو بھی پہچانو۔یہی دو مقاصد ہیں کہ اپنے خدا کو پہچانو اور اس کی مخلوق کے حقوق ادا کرو۔پھر یہ لکھتا ہے کہ اگر ہر کوئی اس پیغام کو یا در کھے اور اس پر عمل کرے تو دنیا میں دشمنی باقی نہ رہے گی۔لوگوں کے دل کینے سے پاک ہو جائیں گے۔دنیا میں امن قائم کرنے کا یہی ایک طریقہ ہے۔دنیا میں ایٹم بموں کی ضرورت نہیں اللہ تعالیٰ کی ہر مہیا کردہ چیز کو لوگوں کی بہتری کے لئے استعمال میں لایا جائے۔پھر یہ میرے حوالے سے لکھتا ہے کہ اس نے کہا کہ امریکہ آنے کا مقصد لوگوں سے ملنا اور ہر اس شخص سے ملنا ہے جو انہیں مانا چا ہے۔احمد نے کہا کہ ان کا پیغام صرف یہی نہیں کہ تمام مسلمان فرقے متحد ہو جائیں بلکہ وہ کہتے ہیں کہ تمام مذاہب کے لوگ آگے آئیں اور ہاتھ میں ہاتھ دیں اور وہ شخص جس کے وہ منتظر ہیں یعنی مسیح کے، وہ مسیح آپکا ہے۔امریکہ میں خاص طور پر اس کا بڑا انتظار کیا جاتا ہے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ امریکہ میں ایک بڑا حصہ مذہب سے دلچسپی رکھتا ہے اور عیسی کی آمد ثانی کے منتظر ہیں۔تو ان کے اخبار کا یہ لکھنا کہ جس مسیح کے تم منتظر ہو وہ آ گیا ہے، بہر حال کچھ نہ کچھ لوگوں کو متوجہ کرے گا اور یہ سب انتظامات خدا تعالیٰ کے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو پھیلانے کے لئے اللہ تعالیٰ مزید انتظامات فرمائے گا اور فرماتا رہا ہے۔اسی طرح دوسرے اخبارات نے جلسے اور دورے کی بھی خبریں شائع کیں۔22 اخبارات نے وہاں اس کو کوریج دی۔2 ریڈ یوٹیشنز نے اچھی خبریں دیں۔3 ٹی وی سٹیشنز نے خبریں نشر کیں۔انٹرنیٹ پر 15 مختلف سائٹس پر خبر میں آئیں۔تو جیسا کہ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام فرمایا کہ جماعت تو اپنے وسائل کے لحاظ سے کبھی بھی اس طرح وسیع پیمانے پر یہ نہ کرسکتی۔ہر دیکھنے والی آنکھ دیکھتی ہے اور ہر پاک دل یہ محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی تائیدات فرما رہا ہے۔