خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 239
239 خطبه جمعه فرموده 13 جون 2008 خطبات مسرور جلد ششم جارہا ہوں۔وہاں ان کے جلسے بھی ہیں اور جوبلی کے حوالے سے وہاں جماعتوں نے بڑی تیاریاں بھی کی ہوئی ہیں۔ان کی خواہش بھی بڑی شدید ہے۔خطوں میں اس کا اظہار بھی ہوتا رہتا ہے۔براہ راست ملنے سے بہر حال جماعت میں کئی لحاظ سے بہتری پیدا ہوتی ہے۔امریکہ کا تو میرا پہلا سفر ہے۔اللہ تعالیٰ یہ سفر ہر طرح اپنی تائید و نصرت کے نظارے دکھاتے ہوئے بہتر فرمائے اور یہ سفر جماعت کے لئے ہر لحاظ سے بابرکت ہو اور اللہ تعالیٰ ان تمام مقاصد کا حصول آسان فرمائے جن کے لئے یہ سفر اختیار کیا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ ان ملکوں کے احمدیوں میں ترقی کرنے کی ایک نئی روح پیدا فرمائے اور ساری دنیا کے احمدیوں میں یہ نئی روح پیدا فرمائے اور اس صدی میں جب ہم نئے نئے عہد باندھ رہے ہیں اور جلسے کر رہے ہیں اور پروگرامز کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ہر ایک میں نئی روح پھونک دے۔اللہ تعالیٰ سفر میں راستے کی جو بھی کوئی مشکل ہے اس کو بھی آسان فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل جلد نمبر 15 شمار نمبر 27 مورخہ 6 جولائی تا 10 جولا ئی 2008ء صفحہ 5 تاصفحہ 8)