خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 193 of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 193

193 خطبه جمعه فرموده 9 مئی 2008 خطبات مسرور جلد ششم ضرورت ہے۔خلافت جو بلی کے حوالے سے جو خبریں آتی ہیں ان پر پاکستان میں تو مولویوں کی بیان بازیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔پس بہت زیادہ دعاؤں کی ضرورت ہے۔گو کہ اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ وعدہ ہے کہ حاسدوں اور معاندوں کے گروہ پر اللہ تعالیٰ جماعت کو غالب کرے گا۔لیکن ہمیں بھی اخلاص و وفا اور دعاؤں میں پہلے سے بڑھ کر اس کے آگے جھکنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور ترقیات کی نئی سے نئی منزلیں ہمیں دکھائے۔آمین الفضل انٹر نیشنل جلد نمبر 15 شمارہ نمبر 22 مورخہ 30 مئی تا 5 جون 2008 صفحہ 5 تا 8)