خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page xii
خطبات مسرور جلد ششم vi فہرست خطبات 34 22 اگست منہائم، جرمنی 345-335 افتتاح جلسہ سالانہ جرمنی، جلسہ کے مقاصد اور ان کے حصول کی کوشش ، نمازوں دعاؤں اور نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنے کی تلقین، حقیقی عبادت گزاروہی ہے جو اللہ تعالیٰ کی مخلوق کا بھی حق ادا کرتا ہے اور نبی اکرم ﷺ کا نمونہ ، عائلی معاملات اور ان کاحل، 35 29 اگست بیت الفتوح لندن 357-346 جرمنی کے جلسہ اور دورہ کی بابت ایمان افروز تاثرات، اخلاص وفا میں بڑھنے والے عجیب پیارے لوگ، خلیفہ وقت سے ملاقات کرتے ہی بیعت کا فیصلہ، یورپ کی بے سکونی کا علاج احمدیت کی آغوش ، ہر احمدی کو اپنا عملی نمونہ پیش کرنا ہو گا۔ہندوستان اور پاکستان میں احمدیہ مخالف جوش ، ہمارے مخالفین بھی سن لیں کہ جب یہ نازک پودا تھا اس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت فرمائی ، آج اس پودے نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے درخت کی شکل اختیار کرلی ہے اور آج بھی یہ درخت اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ ، ان ابتلاؤں سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے بھی جماعت کامیاب گزری ہے اور آئندہ بھی اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے گزارے گا۔لیکن تم لوگ یاد رکھو کہ تمہارے نشان مٹادیئے جائیں گے۔اس لئے ہوش کرو اور اپنی تباہی اور بربادی کو آواز نہ دو۔36 05 ستمبر بیت الفتوح لندن 367-358 روزوں کی اہمیت و فرضیت ، فضائل رمضان ، روزوں کے احکامات اور تقاضے، روزے قرب الہی اور قبولیت دعا کے ذریعہ ہیں، پس اے مسیح محمدی کے غلامو! آپ کے درخت وجود کی سرسبز شا خو! اے وہ لوگو! جن کو اللہ تعالیٰ نے رشد و ہدایت کے راستے دکھائے ہیں۔اے وہ لوگو! جو اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں قوم کے ظلم کی وجہ سے مظلومیت کے دن گزار رہے ہو، اور مظلوم کی دعائیں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں بہت سنتا ہوں ، تمہیں خدا تعالیٰ نے موقع دیا ہے کہ اس رمضان کو اللہ تعالیٰ کے لئے خالص ہوتے ہوئے اور ان تمام باتوں کا حوالہ دیتے ہوئے ، اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں میں گزار دو۔۔۔اپنی آنکھ کے پانی سے وہ طغیانیاں پیدا کرد وجود دشمن کو اپنے تمام حربوں سمیت خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائیں۔اپنی دعاؤں میں وہ ارتعاش پیدا کرو جو خدا تعالیٰ کی محبت کو جذب کرتی چلی جائے کیونکہ مسیح محمدی کی کامیابی کا راز صرف اور صرف دعاؤں میں ہے۔خدا دشمنوں کو کبھی خوش نہیں ہونے دے گا۔ان کی خوشیاں عارضی خوشیاں ہیں۔ہر شہادت جو کسی بھی احمدی کی ہوئی ہے ، پھول پھل لاتی رہی ہے اور اب بھی انشاء اللہ تعالیٰ پھول پھل لائے گی۔37 12 ستمبر بیت الفتوح لندن 380-368 صبر اور دعا کی اہمیت اور فضائل ،شہداء کا مقام، ابتلاؤں اور راضی برضا ر ہنے کے نتیجہ میں ملنے والے انعام ، ختم نبوت ، جو فہم و ادراک خاتم النبین کا اور حضرت محمد رسول اللہ کا مسیح موعود نے ہمیں عطا فرمایا ہے ان مولویوں کو اس کا کروڑ واں حصہ بھی نہیں ، ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب کی شہادت، یہ اپنی جوانی کی شہادت سے یہ سبق نوجوانوں کے لئے پیچھے چھوڑ گئے ہیں کہ دیکھنا جان جائے تو چلی جائے لیکن حضرت مسیح موعود سے بیعت پر حرف نہ آئے ، سیٹھ محمد یوسف صاحب کی شہادت ، ان کے اخلاص و وفا کے تذکرے،