خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 99
خطبات مسرور جلد ششم 99 خطبه جمعه فرموده 7 مارچ 2008 لوگوں کی تحقیقات کا نتیجہ ہے۔ہالینڈ کے ایک شہر میں جس کا نام ہے نائے میخن (NIJMEGEN)۔اس کی ایک یونیورسٹی میں ایک کا نفرنس ہوئی۔وہاں ریسرچ پیپرز یعنی تحقیقی مقالے پڑھے گئے۔2003ء میں یہ کانفرنس ہوئی تھی۔اس کو خاتون نے ایڈٹ کیا اور 2006ء میں ٹیکساس یونیورسٹی پریس نے اس کی اشاعت کی۔اس کتاب میں جیسا کہ میں نے کہا مختلف لوگوں کے حوالے سے باتیں ہیں۔ابتداء اس کی اس طرح ہوتی ہے کہ مذہب میں گزشتہ چند دہائیوں سے دلچسپی پیدا ہو رہی ہے۔اور پھر لکھتے ہیں کہ 11 ستمبر 2001ء کے بعد دنیا کی اسلام میں واضح دلچپسی پیدا ہو رہی ہے۔لکھتے ہیں کہ یہ ان لوگوں کا عمومی تاثر ہے کا جو اسلام مخالف مغربی عیسائی ہیں کہ لوگوں میں یہ دلچسپی پیدا ہو رہی ہے۔یا ان لوگوں کا بھی تاثر ہے جو خدا کو نہیں مانتے۔لکھنے والا یہ لکھتا ہے کہ جو لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں چاہے یہ اسلام کے قبول کرنے والے کے ذہن میں ہو یا نہ ہو لیکن سمجھا یہی جاتا ہے کہ اس کی مذہب سے زیادہ سیاسی وجوہات ہیں۔بہر حال یہ ان کی سوچ ہے اور ظاہر ہے کہ جب سیاسی وجوہات سمجھی جائیں گی تو اس کو روکنے کے لئے مذہب کی آڑ میں سیاسی اور سیاست کی آڑ میں مذہبی طاقتیں کام کریں گی۔ایک دلچسپ بات اس میں یہ کھی ہے کہ پہلا مشنری جو امریکہ آیا وہ احمدی تھا۔پھر لکھتے ہیں کہ اصل میں یہ مشنری امریکہ میں اسی ردعمل کے طور پر آیا تھا یا اس حملے کو روکنا اس کا مقصد تھا جو عیسائی مشنری تبلیغ کا کام کر کے ہندوستان میں کر رہے تھے۔اپنے پاس سے انہوں نے یہ بات بھی گھڑ لی کہ اس کا بنیادی مقصد امریکہ میں ایسا ماحول پیدا کرنا تھا جو مسلمان مہاجرین کے لئے سازگار ہو۔اور اس کے لئے انہوں نے یعنی احمد یوں نے سفید فارم امریکن کو کنورٹ (Convert) کرنے کی کوشش کی ، اسلام میں لانے کی کوشش کی لیکن کہتے ہیں کہ چند ایک کو اپنے میں شامل کر سکے۔پھر آگے لکھتے ہیں لیکن جن مسلمان مہاجرین کو یہ احمدی امریکہ میں آباد کرنے کی سوچ رہے تھے تا کہ ان کی تعداد بڑھے، انہوں نے احمدیوں کو دائرہ اسلام سے باہر کرتے ہوئے رد کر دیا اور آخر احمدیوں نے سوچا کہ ان کی کوششیں تب بار آور ہو سکتی ہیں جب یہ ایفرو امریکن میں تبلیغ کریں اور انہیں بتائیں کہ تمہاری ایک پہچان ہے جو مسلمان ہو کر ہی مل سکتی ہے۔مزید یہ کہ تمہاری جڑیں مسلمانوں میں ہیں۔تمہیں ان لوگوں نے ، عیسائیوں نے زبردستی عیسائی بنالیا ہے اور پھر ظلم بھی کیا ہے۔برابری کا حق اگر تم لینا چاہتے ہو تو یہ صرف تمہیں اسلام میں مل سکتا ہے۔اور اس طرح افریقن امریکن اور افریقن مسلمان ایک طاقت بن سکتے ہیں اگر یہ مسلمان ہو جائیں۔یہ احمدیوں نے تبلیغ کی۔اور احمدیوں کے اس طرز سے دوسرے مسلمان گروپوں نے بھی فائدہ اٹھایا اور اس ذریعہ سے بڑی تیزی سے اسلام الیفر وامریکن میں پھیلا ، یا ابھی تک پھیل رہا ہے۔دوسری بڑی تعداد اسلام لانے میں سفید فارم امریکن عورتوں کی ہے۔بہر حال جماعت کے متعلق تو توڑ مروڑ کر باتیں پیش کرنے سے ہی پتہ لگ جاتا ہے کہ واضح طور پر بیان نہیں کرنا چاہتے۔کیونکہ جس طرح یہاں بیان کیا گیا ہے اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ معلومات بہر حال ان کے