خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page ix of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page ix

خطبات مسرور جلد ششم 111 فہرست خطبات 16 18 اپریل باغ احمد ، گھانا 169-164 عبادت کا بہترین ذریعہ نماز، اس کی برکات اور اہمیت، سیہ نماز یں اور دعائیں ہی ہیں جو ہمیں کامیابی سے ہمکنار کر رہی ہیں اس کے سوا ہمارے پاس دنیاوی دولت کی کوئی طاقت نہیں ہے اور نہ ہی دین کبھی دولت اور طاقت سے پھیلا ہے۔پس آپ نے اپنے ہم قوموں کے دل جیتنے ہیں تا کہ انہیں خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر سکیں اور اس کے لئے سب سے پہلے اپنے آپ کو اس قابل بنانا ہوگا کہ اپنی نمازوں اور عبادتوں کی حفاظت کریں۔یہ سال جس میں جماعت، خلافت کے 100 سال پورے ہونے پر جوبلی منا رہی ہے، یہ جو بلی کیا ہے؟ کیا صرف اس بات پر خوش ہو جانا کہ ہم جو بلی کا جلسہ کر رہے ہیں یا مختلف ذیلی تنظیموں نے اپنے پروگرام بنائے ہیں، یا کچھ سونیئر ز بنالئے گئے ہیں۔یہ تو صرف ایک چھوٹا سا اظہار ہے۔اس کا مقصد تو ہم تب حاصل کریں گے ، جب ہم یہ عہد کریں کہ اس 100 سال پورے ہونے پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اس نعمت پر جو خلافت کی شکل میں اللہ تعالیٰ نے ہم پر اتاری ہے، ہم شکرانے کے طور پر اپنے خدا سے اور زیادہ قریبی تعلق پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔اپنی نمازوں اور اپنی عبادتوں کی حفاظت پہلے سے زیادہ بڑھ کر کریں گے اور یہی شکر ان نعمت اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو مزید بڑھانے والا ہوگا۔17 25 اپریل پورٹونووو بین 174-170 دنیا بھر میں جماعت احمدیہ کی طرف سے مالی قربانیاں کرتے ہوئے مساجد تعمیر کرنا 18 2 مئی نائیجیریا 180-175 افتتاح جلسه سالانه نائیجیریا، جلسوں کی اہمیت حضرت مسیح موعود کی توقعات پر پورا تر نے کی کوشش کریں، اپنے اندر ایک تبدیلی پیدا کریں، نمازوں کی حفاظت ،حسن اخلاق، خلافت کے انعام کی قدر کریں۔19 مئی بیت الفتوح لندن 193-181 دورہ مغربی افریقہ کے تاثرات اور اللہ کے فضلوں کا حسین اور ایمان افروز تذکرہ، اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدوں کے مطابق حضرت مسیح موعود سے محبت کرنے والے مخلصین عطا فرمائے ہیں، ان کے اخلاص وفا کے ایمان افروز اور قابل رشک واقعات 20 16 مئی بیت الفتوح لندن 201-194 صفت جبار کی پر معارف تفسیر ، ملاں نے ہمیشہ دین کے نام پر فساد پھیلایا ہے، حکومتیں اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں، آخری غلبہ انشاء اللہ ہمارا ہے مخالفین بھی اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ، ان کے پاؤں سے زمین جلد نکلنے والی ہے اور وہ بلندیوں کی بجائے گہرے زمینی اندھیروں میں دھنسنے والے ہیں اور اس طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، احمدی ہمیشہ یادرکھیں کہ ان کا مددگار غالب اور رحیم خدا ہے۔ان ظالموں کے ظلم انہیں پر پڑیں گے۔انشاء اللہ 21 23 مئی بیت الفتوح لندن 20-202 صفت جبار، اصلاح اور اس کے متعلق ارشادات